ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپواڑہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد :بی ایس ایف - Huge Cache Of Arms recovered

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 12, 2024, 8:05 PM IST

Arms And Ammunition Recovered سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے جنگلاتی علاقے سے بھاری مقدار میں گولہ و بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔بی ایس ایف کے مطابق اسلحہ عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ سے برآمد ہوا ہے۔

huge-cache-of-arms-and-ammunition-recovered-in-kupwara-bsf
کپواڑہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد :بی ایس ایف

کپواڑہ: بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے گنگ بوگ جنگلی علاقے میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا،’کپواڑہ کے جنگلی علاقے گنگ بوگ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بی ایس ایف ، آرمی اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیا ۔ ‘انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی بی ایس ایف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا

یاد رہے کہ آج بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نتن اگروال نے آئی جی ببی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر اشوک یادو کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے وہان تعینات فوجی جوانوں کے عزم کی سراہنا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.