ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حزب المجاہدین کا اوور گراؤنڈ ورکر پلوامہ میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار - OGW ARRESTED IN PULWAMA

سکیورٹی فورسز نے پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

حزب المجاہدین کا اوور گراؤنڈ ورکر پلوامہ میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار
حزب المجاہدین کا اوور گراؤنڈ ورکر پلوامہ میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2024, 11:23 AM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس اور 55 آر آر نے ٹہاب سے ایک اوور گراؤنڈ ورکر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ گرفتاری حزب المجاہدین کے 18 سالہ اوور گراؤنڈ ورکر دانش بشیر اہنگر عرف مولوی سے پوچھ گچھ میں ملی جانکاری کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ دانش بشیر اہنگر کو پولیس نے منگل کو ایک ناکہ پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں دس گرینیڈ اور پانچ بیٹریوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا جس نے سختی سے پوچھ گچھ کے بعد کئی باتوں کا انکشاف کیا۔

یہ بتایا جارہا ہے کہ سجاد احمد ڈار دانش بشیر اہینگر کے ہینڈلر تھے اور انہوں نے ہی دانش بشیر کو اوور گراؤنڈ ورکر کے طور پر کام شروع کرنے پر اکسایا تھا۔ جبکہ پولیس کے مطابق سجاد احمد ڈار ایک تجربہ کار اوور گراؤنڈ ورکر ہیں اور طویل عرصے سے المجاہدین کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پولیس نے سجاد احمد ڈار کی دکان سے دو دستی بم اور ایک پستول بھی برآمد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پلوامہ میں عسکریت پسند معاون 10 گرینیڈ کے ساتھ گرفتار: پولیس

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس سے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر برآمدگیوں اور گرفتاریوں کا یہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔ دونوں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.