ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ کا تاریخی گولف کورس عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے تیار - Gulmarg Golf Course - GULMARG GOLF COURSE

سال 1890میں تعمیر کیے گئے گلمرگ گولف کورس کو عالمی معیار تک پہنچانے سے حکام کو اسکی ریزارٹ گلمرت سیاحوں کے لیے ایک اور کشش کا باعث بننے کی امید ہے۔ ٍ

ا
گلمرگ گولف کورس (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 5:26 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) : وادی کشمیر کا معروف سیاحتی مقام اور سکی ریزارٹ گلمرگ اپنے 18 سوراخوں والے گولف کورس کو عالمی معیار تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔ سطح سمندر سے 8690 فٹ کی بلندی پر واقع یہ گولف کورس دنیا کا دوسرا بلند ترین گولف کورس ہے۔ گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (GDA) کے کی جانب سے گولف کورس کی شان رفتہ کو بحال کرنے اور یہاں ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے حوالہ سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

گلمرگ کا تاریخی گولف کورس عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے تیار (ETV Bharat)

حکام نے بتایا کہ گلمرگ گولف کورس کی آرائش سیاحوں اور مندوبین کے لیے انتظامات کو یقینی بنائے جانے کے لیے تندہی سے کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگلے ایک یا دو ماہ کے اندر ایک بڑے گولف ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گولف کورس کے علاوہ گلمرگ میں ایک جدید ترین کنونشن سنٹر بھی زیر تعمیر ہے جو حکومت ہند کی وزارت سیاحت کی امداد سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

جی ڈی اے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کنونشن سنٹر تیار ہونے کے بعد کئی کارپوریٹ ادارے یہاں کا رخ کریں گے اور کنونشن سنٹر میں 300 مندوبین کی میزبانی کی صلاحیت سے لیس ہے۔ حکام کو یقین ہے کہ اس سے یہاں سیاحتی سرگرمیوں کو ایک نئی جلا فراہم ہوگی۔

جی ڈی اے کے ایگزیکٹیو آفیسر نے بتایا کہ گولف کورس کو بین الاقوامی معیار تک پہنچانے کے لیے دن رات کام جاری ہے۔ ادھر، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بارہمولہ، منگا شیرپا نے جی ڈی اے کی ان کوششوں پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی انہیں پوری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈی سی بارہمولہ کا کہنا ہے کہ برف پگھلنے کے ساتھ ہی یہاں سیاحتی سرگرمیاں ماند پڑ جاتی تھیں تاہم اب عالمی معیار کے گولف کورس سے سال بھر سیاحتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ 1890 میں کرنل نیویل چیمبرلین نے یہاں 6 سوراخوں والا گالف کورس تعمیر کیا تھا۔ بعد ازیاں 1970 میں پیٹر تھامسن اور 2011 میں رنجیت نندا نے اسے نئے سرے سے ڈیزائن کیا تاہم اب مزید تعمیراتی سرگرمیوں سے اس گولف کورس کو عالمی معیات تک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال تقریباً 16.5 لاکھ سیاحوں نے گلمرگ کا دورہ کیا تھا جن میں بیشتر برف سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے گلمرگ میں گرین کانکلیو کے تحت پروگرام کا انعقاد - Gulmarg green conclave held

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.