ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری، پونچھ میں ہائی الرٹ - Rajouri Killing

High Alert in Rajouri and Poonch جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی آپریشن انجام دیا جا رہا ہے۔

راجوری، پونچھ میں ہائی الرٹ
راجوری، پونچھ میں ہائی الرٹ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 12:39 PM IST

راجوری (جموں کشمیر) : گزشتہ شام سرحدی ضلع راجوری میں فائرنگ کے ایک واقعے، جس میں ایک شخص پر گولیاں برسا کر اسے ابدی نیند سلا دیا گیا، کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ضلع کے تھنہ منڈی علاقے کے شادرہ شریف میں واقع کنڈا گاؤں میں منگل کی صبح سے ہی تلاشی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق پیر کی شام نامعلوم / مصلح افراد نے ایک راجوری میں ایک شخص پر گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کا یہ ضلع راجوری کے کنڈا ٹاپ علاقے میں پیش آیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد مصلح افراد موقع سے فرار ہو گئے تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے علاقے کو محاصرے میں لیا۔ محاصرہ اور تلاشی کارروائی آج منگل کے روز بھی جاری رہی۔ وہیں حکام نے حفاظتی اہلکاروں نے مزید چوکس رہنے کے لیے ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

ادھر، منگل کی صبح پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول، بالاکوٹ سیکٹر میں باڑ کے قریب ڈرون جیسی چیز برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تقریبا 3 بج کر 15 منٹ پر بالاکوٹ سیکٹر میں گورنمنٹ ہائی اسکول دھاراتی کے قریب باڑ کے نزدیک ایک ڈرون جیسی چیز کو خستہ حالت میں گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اور حفاظتی اہلاروں نے پرزے ٹکڑے جمع کر کے انہیں ضبط کر لیا۔ جبکہ علاقے میں بھی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اس ماہ 21 اپریل کو جموں و کشمیر پولیس نے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایک رجسٹرڈ اوور گراؤنڈ ورکر (او جی ڈبلیو) کو ، جو اسکول کا ہیڈ ماسٹر بھی ہے ، پونچھ ضلع کے ہری بدھ علاقے سے غیر ملکی ساختہ پستول اور چینی دستی بم کے ساتھ گرفتار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: راجوری میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ، فوجی اہلکار کا بھائی جاں بحق - Militant Attack in rajouri

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.