ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارش اورتیز ہواؤں سے کئی عمارتوں کو نقصان

جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں تیز ہواؤں او بارشوں کے سبب کئی مکانات، گؤں خانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ژالہ باری کے سبب میوہ باغات کو بھی نقصان ہوا ہے۔

بارش، تیز ہواؤں سے کئی عمارتوں کو نقصان
بارش، تیز ہواؤں سے کئی عمارتوں کو نقصان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 4:06 PM IST

بارش، تیز ہواؤں سے کئی عمارتوں کو نقصان

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گزشتہ شام سے جاری تیز ہواؤں اور بارشوں کے سبب ویری ناگ علاقے میں کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ بارشوں اور ژالہ باری کے سبب باغات خاص کر سیب کے درختوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 29فروری اور یکم مارچ کی درمیانی شب سے ہی موسمی تبدیلی دیکھنے کو ملی، بالائی علاقوں میں برفباری کے علاوہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔

جنوبی کشمیر میں بارشوں اور برفباری کے ساتھ ساتھ ویری ناگ علاقے میں آندھی طوفان کے سبب املاک کو نقصان پہنچا جبکہ کئی مقامات پر بادل پھٹنے کی آوازیں بھی سنائی دیں، جس سے لوگوں میں خوف طاری ہو گیا۔ ویری ناگ علاقے میں آندھی کے سبب کئی رہائشی مکانات کی چھت نیچے گر آئی جبکہ بعض رہائشی مکانات پوری طرح تباہ ہو گئے۔ وہیں اس دوان گؤ خانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: Lightning Kills Sheep's ناگہ بیرن بہک میں دو درجن کے قریب بھیڑیں ہلاک

مقامی باشندوں نے بتایا کہ ژالہ باری سے میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں، تیز ہواؤں کے سبب کئی مکانات کے چھت اُکھڑ گئی ہے، تیز ہواؤں سے درختوں کی ٹہنیاں گر آنے جانے سے بجلی ترسیلی لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے علاقے کے لئے ایک ریسکو ٹیم روانہ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.