ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک جام

Traffic Jam In Srinagar Jammu Highway وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر– جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کے روز دو طرفہ ٹریفک کی مشروط نقل و حمل بحال کر دی گئی، تاہم مختلف علاقوں میں سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک جام لگ گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 3:57 PM IST

رامبن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک جام

رامبن(جموں و کشمیر): جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈھلواس کے مقام پر کیچڑ اور ملبہ ہٹانے کے لیے حکام نے ٹریفک کو آمدورفت بحال رکھنے کے لیے کشادگی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اس دوران دونوں طرف کی ٹریفک کو کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا، جس کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں اطراف میں زبردست جام لگ گیا۔

ڈھلواس سمیت شاہراہ کے کئی مقامات پر شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے ہی قابل ہے اور ٹریفک کو نکالنے کے لیے حکام ایک ایک جانب سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک آمدورفت سست رفتار کا شکار ہے۔

ٹریفک پولیس کے حکام نے بتایا کہ ڈھلواس کی پسی میں سڑک پر ملبہ گر آیا ہے جس کی وجہ سے وہاں سڑک مزید تنگ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائے وے اتھارٹی نے ملبہ اٹھانے اور سڑک کی کشادگی کے لیے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو کام پر لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف کی ٹریفک کو روک کر وقفہ لیا گیا ہے اور جلد ہی یہاں ٹریفک بحال کی جائے گی۔

اس دوران ناشری سے رامسو کے سیکٹر میں شاہراہ کے چند ایک مقامات پر صبح سے ہی ٹریفک جام لگا ہوا ہے اور گاڑیاں سست رفتار سے آگے بڑھ رہی ہیں۔دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے جب کہ سنتھن – کشتواڑ روڈ بھی ہنوز بند ہے۔

مزید پڑھیں: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور بحال
قابل ذکر ہے کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں وادی کے بازاروں میں اشیائے خوردنی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے، وہیں چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان چھونے لگتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.