ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے یمین و یسار میں ترنگا ریلیز کا اہتمام - Har Ghar Tiranga - HAR GHAR TIRANGA

’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے تحت وادی کشمیر کے تقریباً سبھی اضلاع میں ترنگا ریلیز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

کشمیر کے یمین و یسار میں ترنگا ریلیز کا اہتمام
کشمیر کے یمین و یسار میں ترنگا ریلیز کا اہتمام (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 7:40 PM IST

کشمیر کے یمین و یسار میں ترنگا ریلیز کا اہتمام (ای ٹی وی بھارت)

سی آر پی ایف نے کیا ترنگا ریلی کا اہتمام

اونتی پورہ: ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے تحت جموں کشمیر کے یمین و یسار میں ترنگا ریلیز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے منگل کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں سی آر پی ایف 130 بٹالین کی جانب سے ایک ترنگا ریلی کا اہتمام اہتمام کیاگیا۔ ریلی کی قیادت 130 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر راجیو یادو نے کی جبکہ اس موقع پر پولیس کے ایس پی ممتاز بھٹی کے علاوہ سیول سوسائٹی ممبران اور مقامی اسکولی طلباء نے بھی شمولیت کی۔

ریلی میں شامل افراد ہاتھوں میں ترنگے لہرا رہے تھے جبکہ لاؤڈ اسپیکر پر حب الوطنی کے نغمے بھی بلند آواز سے نشر کیے جا رہے تھے۔ ترنگا ریلی، بٹالین ہیڈکوارٹر سے شروع ہوکر اونتی پورہ پالی ٹیکنک کالیج کے پاس اختتام پذیر ہوئی، جہاں ٹھنڈے مشروبات سے ریلی میں شامل افراد کی تواضع کی گئی۔ میڈیا کےساتھ بات کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر130 بٹالین راجیو یادو نے بتایا کہ ’’آج کی ریلی میں عوامی شرکت سے یہ بات صاف ہو رہی ہے کہ کشمیر میں اب حالات روز بہ روز معمول کی جانب بڑھ رہے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے۔

بی جے پی کارکنان نے کیا سرینگر میں ترنگا یاترا کا اہتمام

سرینگر: حب الوطنی اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سرینگر یونٹ، نے منگل کو سرینگر میں ترنگا یاترا (بائیک ریلی) کا اہتمام کیا۔ اس ریلی کی قیادت بی جے پی کے سینئر لیڈر اشوک کول نے جبکہ درجنوں بی جے پی کارکنان بھی ریلی میں شامل رہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اشوک کول نے یوم آزادی کی اہمیت اور ملک کے اتحاد اور سالمیت کی حفاظت پر زور دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی ترقی اور امن کے لیے بی جے پی کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا: ’’ترنگا یاترا، قومی اتحاد کو فروغ دینے اور جموں و کشمیر کے لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے بی جے پی کے بڑے اقدام کا ایک حصہ ہے۔‘‘

اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی جانب سے ترنگا ریلی کا اہتمام

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلیز کا انعقاد کیا گیا۔ اننت ناگ قصبہ میں سی آر پی ایف 40 بٹالین کی جانب سے منگل کو ایک میگا ترنگا ریلی منعقد کی گئی۔ ریلی کی قیادت سی او 40 بٹالین نے کی جبکہ ریلی میں اسکولی بچوں، جموں کشمیر پولیس کے علاوہ فوج کے درجنوں اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ یہ ترنگا ریلی لال چوک اننت ناگ سے آشاجی پورہ تک برآمد کی گئی۔

ریلی کے دوران ’’ترنگا ہماری شان ہے ترنگا ہماری پہچان ہے‘‘ کے نعرے بلند کرتے ہوئے شرکاء نے اپنے جوش اور جذبے کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے کمانڈنگ آفیسر 40 بٹالین سی آر پی ایف، روندر سنگھ نے کہا کہ ’’ملک بھر کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ آج اننت ناگ میں بھی ترنگا ریلی نکالی گئی۔ جس میں مختلف اسکولی طلباء و طالبات، سی آر پی ایف ، جموں کشمیر پولیس اور فوجی جوانوں نے شرکت کی۔‘‘

سرحدی قصبہ گریز میں ترنگا ریلی

بانڈی پورہ:’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے ایک حصے کے طور پر فوج نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقہ گریز میں ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جس میں فوجی افسران و اہلکاروں کے علاوہ مقامی طلبہ نے بھی شرکت کی۔ گورنمنٹ مڈل سکول نیرو سے شروع ہونے والی ریلی، مین بازار سے ہوتی ہوئی واپس اسکول پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

بڈگام میں بھی ترنگا ریلی کا انعقاد

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک کے میگا ’ترنگا ریلی‘ کا اہتمام کیا۔ بائز ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام سے قدیم بس اسٹینڈ تک ایک عظیم الشان ترنگا ریلی برآمد کی گئی جس میں سینکڑوں طلبہ نے بھی شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ایس ایس پی بڈگام، نکھل بورکر اور اے ڈی ڈی سی بڈگام خورشید احمد شاہ نے کی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام نے اس بات پر زور دیا کہ ’’یہ ریلی ہمارے شہریوں کے قومی سالمیت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ ہے۔‘‘

گاندربل پولیس نے کیا تر نگا ریلیز کا اہتمام

گاندربل: جموں کشمیر پولیس نے گاندربل کے کئی مقامات پر ترنگار یلیوں کا اہتمام کیا جن میں سیول انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی فورسز، مختلف سکولی بچوں کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کو قمریہ اسٹیڈیم سے ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو عیدگاہ دودرہامہ، گاندربل میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں پولیس اور سیول انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ضلع کے سب ڈویژن کنگن میں بھی ترنگا ریلی ایس ڈی ایم آفس کنگن سے گورنمنٹ ڈگری کالج تک برآمد کی گئی۔ جس میں ایس ڈی ایم کنگن بلال مختار، ایس ڈی پی او کنگن ایس پی مظفر جان، تحصیلدار کنگن، ایس ایچ او کنگن، سول اور پولیس انتظامیہ اور سی ار پی ایف کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ ترنگا ریلی میں شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملک و قومی نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سری نگر میں 'ترنگا' ریلی کی قیادت کی - Massive Tiranga rally in Srinagar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.