ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حج 2025: جموں و کشمیر سے صرف 3602 عازمین جائیں گے سفر محمود پر، 711 افراد پہلی قسط جمع نہیں کرپائے

جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر شجاعت قریشی نے بتایا کہ حج درخواستوں میں کمی ہونے کے کئی وجوہات ہیں۔

حج 2025: جموں و کشمیر سے صرف 3602 عازمین جائیں گے سفر محمود پر، 711 افراد پہلی قسط جمع نہیں کرپائے
حج 2025: جموں و کشمیر سے صرف 3602 عازمین جائیں گے سفر محمود پر، 711 افراد پہلی قسط جمع نہیں کرپائے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

سرینگر: حج 2025 کے لیے جموں وکشمیر سے صرف 3602 حجاج کرام سفر محممود پر جارہے ہیں ۔جبکہ 711 درخواستوں کو رد کیا گیا ۔اعدادو شمار کے مطابق حج درخواستوں میں کمی کے باعث امسال کُل 4313 حج درخواستیں جموں کشمیر اور لداخ یوٹیز سےحج کمیٹی آف انڈیا کو موصول ہوئی تھی۔جس میں 711 ایسی امیدوروں کی درخواستیں رد کر دی گئیں جو کہ پہلی قسط بھرنے سے قاصر رہیں۔ ایسے میں اب جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی مجموعی تعداد 3602 رہ گئی ہیں۔ جن میں 55 فیصد فرد جبکہ 45 خواتین عازم شامل ہیں۔

جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر شجاعت قریشی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہحج درخواستوں میں کمی ہونےکے کئی وجوہات گنوائے اور کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں حج کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔4لاکھ وہیں لوگ اب حج سے پہلے عمرے پر جانے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ چند برسوں سے حج کے ایام شدید گرمیوں آتے ہیں جس کی وجہ سے بھی کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حج 2025 کی خاطر پہلی قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ مقرر تھی لیکن کل درخواستو میں بھی 711 افراد آخری تاریخ تک قسط جمع کرنے سے قاصر رہے ۔ اس طرح اب صرف 3602 حجاج ہی جموں وکشمیر سے اس مرتبہ حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے بیت اللہ جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شجاعت قریشی نے کہا کہ اس مرتبہ بغیر محرم حج پر جانے والے خواتین کی تعداد بھی کم ہے۔بغیر محرم کے صرف 28 درخواستین موصول ہوئی تھیں جن میں سے صرف 15 خواتین نے ہی حج کی خاطر اپنی پہلی قسط جمع کی ہے م۔ایسے میں اب ان میں بھی صرف 15 خواتین رہ گئی ہیں جو کہ بغیر محرم کے حج پر جارہی ہیں

انہوں نے کہا کہ حج 2024 کت مقابلے میں رواں برس حج درخواستیں کم موصول ہوئیں ۔گزشتہ برس جموں وکشمیر سے 8200 درخواستیں حج کمیٹی کو انڈیا کو موصول ہوئی تھیں لیکن اس مرتبہ یہ تعداد صرف 4313 تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ حج کمیٹی نے ابتدائی طور پر درخواستوں دینے کی آخری تاریخ 9 ستمبر مقرر کی تھی۔ایسے میں بہتر ردعمل نہ آنے کی صورت میں آخری تاریخ میں توسیع عمل میں لائی گئی اور بعد میں 30 ستمبر 2024 کو درخواستیں جمع کرنے آخری تاریخ مقرر کی گئی ۔لیکن اس کے باوجود درخواست دہندگان کی تعداد نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر کے حجاج کرام کا آخری قافلہ سرینگر پہنچا - HAJ PILGRIMS AT SRINAGAR AIRPORT

واضح رہے سال 2023 حج کے لیے 14,500 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ ان میں سے 12,000 افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا ۔ اس وقت درخواستیں زیادہ موصول ہوئیں لیکن کوٹا کم تھا لیکن گزشتہ برس2024، نے اس حج درخواستوں میں کمی واقع ہوئی اور 11500 کے مختص کوٹ پر صرف 7,800 درخواستیں جمع کی گئی۔ اسی طرح حج 2025 کے لیے 8100 کوٹے پر کُل 4300 حج درخواستیں کی موصول ہوئیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.