ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گریز-بانڈی پورہ روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری، جلد روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا: حکام - Gurez Bandipora road - GUREZ BANDIPORA ROAD

گریز-بانڈی پورہ سڑک پر رازدان پاس اور زیڈ خوشی نالہ سڑک پر سب سے مشکل اور اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ سرما میں ان دونوں علاقوں میں بھاری برفباری ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وادی گریز تقریباً تین مہینہ تک باقی دنیا سے کٹ کے رہ جاتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 5:57 PM IST

گریز-بانڈی پورہ روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری، جلد روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا: حکام

بانڈی پورہ: سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ-گریز سڑک جو رازدان پاس پر بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے 10 دنوں سے ٹریفک کے لیے بند ہے، آنے والے دنوں میں کھلنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ امسال بانڈی پورہ - گریز سڑک بھاری برفباری کے سبب صرف 38 دنوں تک بند رہی اور یہ شاہراہ 27 مارچ کو ٹریفک کے لیے کھول دی گئی تھی، تاہم 29 مارچ سے رازادان پاس پر بھاری برفباری کے بعد مذکوہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) جو سڑک پر برف ہٹانے کا آپریشن کر رہی ہے، تمام تر مشکلات سے لڑنے کے باوجود کم سے کم وقت میں اپنا آپریشن مکمل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت کھل جائے گی، جو کہ آگے کے علاقے میں تعینات فوجیوں کے ساتھ ساتھ علاقے کی مقامی آبادی کے لیے بھی ایک بڑی راحت ہوگی۔
دریں اثنا، حکام نے بتایا کہ گریز-بانڈی پورہ کے ساتھ برف صاف کرنے کا کام زور و شور سے جاری ہے اور اس سڑک کو جلد از جلد کھولنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر بات یہ وادی گریز کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی سڑک اس دور افتادہ خطے میں رہنے والے لوگوں کے لیے لائف لائن ہونے کے ساتھ ساتھ ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے لیے کافی اہمیت کے حامل شاہراہ ہے۔ اسی شاہراہ سے وادی گریز کے لیے ضروری ساز و سامان پہنچایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.