ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غلام بنی آزاد صحت کے مسائل سے دو چار،ایمس میں داخل، امیدواروں کے لئے تشہیر کرنا مشکل - JK Assembly election

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 8:46 PM IST

ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے صحت کے مسائل کی بنا پر جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی کے امیدواروں کے لیے مہم چلانے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔

غلام بنی آزاد صحت کے مسائل سے دو چار
غلام بنی آزاد صحت کے مسائل سے دو چار (Image Source: ETV Bharat)

جموں: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد ، صحت کے مسائل کی بنا پر جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے لیے پارٹی کارکنان کے حق میں مہم نہیں چلا سکیں گے۔ 25 اگست کو سینے میں درد ہونے کے بعد آزاد کو نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا، صحت خراب ہونے کی وجہ سے ان کی عدم موجودگی کا ڈوڈہ اور بھدرواہ کے حلقوں میں ڈی پی اے پی کے امیدواروں پر گہرا اثر پڑے گا۔

ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے صحت کے مسائل کی بنا پر جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی کے امیدواروں کے لیے مہم چلانے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔

غلام نبی آزاد نے ستمبر 2022 میں کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنی سیاسی پارٹی بنائی اور اب صحت کی خرابی کی وجہ سے انتخابی مہم سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ترجمان کے مطابق غلام نبی آزاد کو 25 اگست کو سینے میں درد ہوا جس کے بعد انہیں دہلی ہسپتال میں منتقل کیا گیا اور صحت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اب پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی موہم سے دور رہ سکتے ہیں۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ڈی پی اے پی کے 13 امیدواروں نے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے، جس کی ووٹنگ 18 ستمبر میں ہونی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آزاد کی غیر موجودگی سے اس کا براہ راست اثر ڈوڈہ اور بھدرواہ کی نشستوں پر پڑے گا، جن میں آزاد کے آبائی علاقے گنڈوہ اور بھلیسہ بھی شامل ہیں، جہاں کافی ووٹ ہیں۔ ڈوڈہ حلقہ سے ڈی پی اے پی کے امیدوار عبدالمجید وانی کو آزاد کی موجودگی سے ووٹ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی تھی، لیکن اب انہیں خود ہی ووٹروں تک پہنچنا پڑے گا۔

اسی طرح بھدرواہ کی نشست پر، ڈی پی اے پی کے امیدوار محمد اسلم گونی بھی ایک سخت مقابلے کا سامنا کریں گے جہاں کانگریس، بی جے پی اور نیشنل کانفرنس نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ جموں کے چناب ویلی کے دیگر حلقوں میں بھی انہیں بغیر کسی معروف چہرے کے ووٹ حاصل کرنے پڑیں گے۔

اس سے قبل، ڈی پی اے پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی، جس میں سابق جموں و کشمیر کے وزیر عبدالمجید وانی کو ڈوڈہ ایسٹ اسمبلی حلقہ سے، سابق ایم ایل اے محمد امین بھٹ کو دیوسر سے، سابق جے اینڈ کے ایڈووکیٹ جنرل محمد اسلم گونی کو بھدرواہ سے، ڈی ڈی سی ممبر سلیم پرے کو ڈورو سے اور منیر احمد میر کو لولاب سے انتخاب لڑنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.