ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ میں گلِ لالا میوزیم عوام کے لیے کھول دیا گیا - Gul e Lala museum - GUL E LALA MUSEUM

پوری دنیا میں اپنی خوبصورتی اور دلکش نظاروں کے لیے مشہور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گلمرگ میں لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار، جی او سی، شمالی کمان نے گلمرگ میں گلِ لالا میوزیم کا افتتاح کیا۔

GUL E LALA MUSEUM
گلِ لالا میوزیم (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 1:29 PM IST

گلِ لالا میوزیم (Video: Etv Bharat)

بارہمولہ: گلمرگ آرمی میوزیم وادی کشمیر کی سلامتی اور ترقی میں ہندوستانی فوج کے کردار کے ساتھ ساتھ کشمیر کی بھرپور تاریخ اور ورثے کو اجاگر کرتا ہے۔ میوزیم کا تصور اور تعمیر خنجر ڈویژن اور اس کے ہمالیائی بریگیڈ نے کیا تھا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر دیگر اعلیٰ فوجی اور سول شخصیات بھی موجود تھیں۔

آرمی میوزیم قومی تعمیر کے تئیں ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری، قربانی اور پائیدار جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ جدید ترین سہولت مختلف جنگی کوششوں میں فوج کے اہم کردار، قومی ترقی میں اس کے تعاون اور جموں و کشمیر کی بھرپور ثقافتی ٹیپسٹری کو ظاہر کرنے کے لیے وقف ہے۔

یہ میوزیم گلمرگ کی خوبصورتی میں ایک اور رنگین پنکھ کا اضافہ کرے گا اور گلمرگ آنے والے سیاحوں کو موقع فراہم کرے گا، اور کشمیر کے بھرپور ثقافتی ورثے سے خود کو مالا مال کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔

میوزیم میں نوادرات، دستاویزات اور انٹرایکٹو ڈسپلے کا ایک وسیع ذخیرہ پیش کیا گیا ہے، جس کے ذریعے زائرین جموں و کشمیر کے ثقافتی ورثے کو تلاش کر سکتے ہیں، جس میں خطے کی منفرد روایات، فن اور تاریخی سنگ میل کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں اس کی قومی تعمیر کے حوالے سے فوج کی مصروفیات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اس دوران سیاحوں نے کہا کہ اگر دنیا میں کہیں بھی جنت کا تصور کیا جا سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف گلمرگ ہے۔ آج فوج کے میوزیم کا جو افتتاح کیا گای ہے، یہ کافی خوش آئند قدم ہے کیونکہ ہماری فوج نے ملک کے لیے کافی قربانی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گلمرگ میں بغیر اجازت خیمہ زنی پر پابندی عائد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.