ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محبوبہ مفتی کی شکست سے نہیں بلکہ اپنی کامیابی پر خوش ہوں، میاں الطاف - Anantnag Rajouri Parliamentary Seat

اننت ناگ - راجوری نشست پر معروف گجر لیڈر میاں الطاف لاروی نے پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی کو پونے تین لاکھ سے بھی زائد ووٹوں سے شکست دیکر کامیابی درج کر لی۔

ا
میاں الطاف احمد لاوری (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 7:20 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈاک بنگلوو، کھنہ بل میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے فاتح امیدوار میاں الطاف احمد لاروی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا، میاں الطاف کے وارد ہوتے ہی کارکنوں نے نیشنل کانفرنس کے حق میں نعرہ بازی کی اور میاں الطاف کو پھولوں کے ہار پہنا کر ان کو مبارکباد پیش کی۔

میاں الطاف نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات سے خوشی نہیں ہے کہ انہوں نے محبوبہ مفتی کو شکست دے دی بلکہ وہ صرف اپنی جیت پر خوش ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محبوبہ مفتی ان کی بہن جیسی ہے اور وہ اس کی عزت کرتے ہیں۔ لاروی نے کہا کہ وہ لوگوں کے بڑے مشکور ہیں جنہوں نے ان کے حق میں بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالے اور انہیں بڑی اکثریت کے ساتھ کامیاب کیا۔

میاں الطاف لاروی کا اننت ناگ میں استقبال (ای ٹی وی بھارت)

واضح رہے کہ میاں الطاف لاروی نے اننت ناگ - راجوری لوک سبھا نشست پر بڑی اکثریت سے جیت درج کی۔ وہ اپنے سب سے بڑے حریف پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی سے پونے تین لاکھ سے بھی زائد ووٹوں سے جیت گئے۔ میاں الطاف کو پانچ لاکھ سے بھی زائد ووٹ ملے ہیں جبکہ محبوبہ مفتی سوا دو لاکھ ووٹ ہی بٹور پائی ہیں۔ اس نشست پر اپنی پارٹی کے ظفر منہاس ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ غلام نبی آزاد کی پارٹی کے امیدوار محمد سلیم پرے نے محض پچیس ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اس نشست پر آزاد امیدوار عبد الرؤف دس ہزاز ووٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ کل بیس امیدواروں میں سے پندرہ امیدوار دس ہزار ووٹ بھی حاصل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آمر وزیر اعظم کے لیے اتحادی حکومت چلانا مشکل ہوگا، عمر عبدللہ - Omar Abdullah on Modi

سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی - Agha Ruhullah Mehdi Wins

لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ فاتح، کانگریس اور بھاجپا کو شکست - BJP Loses Ladakh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.