ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ٹیچر گرفتار - Minor Molested in North Kashmir - MINOR MOLESTED IN NORTH KASHMIR

شمالی کشمیر کے اوڑی، بارہمولہ میں ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔

نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ٹیچر گرفتار
نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ٹیچر گرفتار (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 3:55 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے میں جموں کشمیر پولیس نے ایک گورنمنٹ اسکول ٹیچر کو مبینہ طور پر ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ اسکول ٹیچر کو متاثرہ (نا بالغ لڑکی) کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بارہمولہ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘ تیسری جماعت کی طالبہ، متاثرہ، کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی دختر کے ساتھ اسکول کے اوقات کار کے بعد چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے عشرے میں شمالی کشمیر کے ہی ہندوارہ علاقے میں اسی طرح کے ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں ہندوارہ پولیس نے چار سالہ بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا تھا۔ متاثرہ کے والدین کی جانب سے شکایت درج کرنے کے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

معاشرے میں اس طرح کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماہرین نے ایسے واقعات کو روکنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماور ہندواڑہ میں 4 سالہ بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، ملزم گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.