ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجینئر رشید سرکاری آدمی: الائنس امیدوار - Er Rashid - ER RASHID

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں انتخابی تشہیری مہم جاری ہے اور امیدواروں کی جانب سے اپنے مخالف امیدواروں / جماعتوں کی تنقید کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔

ای ٹی وی بھارت
سریندر سنگھ چنئی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 12:05 PM IST

سریندر سنگھ چنئی (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کی ترال اسمبلی نشست کے لیے نیشنل کانفرنس (این سی) اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار سریندر سنگھ چنی نے سب ضلع ترال کے نورپورہ سمیت دیگر کئی مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے راے دہندگان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ’’ترال علاقے کو اب تک متواتر حکومتوں نے نظر انداز کیا ہے کیونکہ مقامی اسمبلی ممبران کی کارکردگی عوامی خواہشات کے مطابق نہیں رہی ہے۔‘‘

انتخابی مہم کے دوران سنگھ نے بتایا کہ ’’این سی کانگریس الائنس نہ صرف جموں کشمیر بلکہ قومی سطح کے مفاد کو دیکھ کر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے راہل گاندھی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں انہیں یقین ہے کہ ترال کے لوگ انہیں اب کی بار خدمت کا موقع فراہم کریں گے۔‘‘

سریندر سنگھ چنئ نے میڈیا کو بتایا کہ ’’انجینئر رشید سرکاری آدمی ہیں اور اسی لیے ان کی ریلی کے حوالے سے گزشتہ روز ترال میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے تھے ترال کے باشندوں کو معلوم ہے کہ کون ان کے درد کا درماں بن سکتا ہے۔‘‘ سنگھ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’انجینئر رشید کتنی مرتبہ ترال آئے ہیں؟ اسے ترال کے لوگوں کی ضروریات کا کوئی عمل نہیں ہے۔‘‘ سنگھ نے ترال کے لوگوں سے الائنس کے امیدوار کو کامیابی بنانے کی امید کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: زڑی بل انتخابی حلقے میں عابد انصاری، تنویر صادق اور جنید متو کے درمیان سخت مقابلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.