ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مال بردار ٹرین بنا ڈرائیور کے 80 کلومیٹر تک پٹری پر دوڑتی رہی - مال بردار ٹرین

Goods train without Driver جموں کے کٹھوعہ اسٹیشن پر رکی ہوئی ایک مال بردار ٹرین بنا ڈرائیور کے تقربیاً 80 کلو میٹر تک 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی۔ بعد میں ٹرین کو پنجاب میں بنا کسی نقصان کے روک دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد بھارتی ریلوے پر سوال اٹھانے لگے۔

goods-train-runs-driverless-for-nearly-80km-from-jammus-khatua-to-punjabs-hoshiarpur
Etv Bharatکٹھوعہ سے مال بردار ٹرین بنا ڈرائیور کے 80 کلومیٹر تک چلی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 5:49 PM IST

کٹھوعہ سے مال بردار ٹرین بنا ڈرائیور کے 80 کلومیٹر تک چلی

جموں: جموں و کشمیر سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے، جہاں بغیر ڈرائیور کے جموں کے کٹھوعہ ریلوے اسٹیشن سے تقریباً 80 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد بھارتی ریلوے کی مال بردار ٹرین کو پنجاب کے ہوشیار پور میں روک دیا گیا ہے۔ ٹرین 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بنا ڈرائیور کے دوڑ رہی تھی۔

اس مال بردار ٹرین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے،جس کے بعد لوگوں کے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ریلوے پر سوال اٹھائے ،جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ کیسی ترقی ہے۔وہیں کچھ سوشل میڈیا صارف نے ڈرائیور کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایک تشویشناک واقعہ ہے جس سے ریلوے کے حفاظتی پروٹوکول پر سوالات اٹھتے ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ایک اور صارف نے ڈرائیور کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا،جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے۔ وزیر ریلوے مستعفی ہو جائیں۔ ریلوے حادثات رکنے کا نام نہیں لے رہے۔

مزید پڑھیں: ممبئی کی لوکل ٹرین میں بھیڑ کم کرنے کیلئے ریلوے محکمہ کی ایک اور کوشش

اس واقعہ کے بعد ریلوے نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ وہیں اس معاملے کے بارے میں جموں کے ڈویژنل ٹریفک منیجر نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے،فی الحال اس واقعہ میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.