ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ میں لڑکی کی پُر اسرار موت - girl dies - GIRL DIES

Mysterious Death Of Girl اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں منگل کی شام ایک لڑکی کی پُر اسرار طور موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

girl-dies-under-mysterious-circumstances-in-kokernag-anantnag
کوکرناگ میں لڑکی کی پُر اسرار موت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 10:09 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں منگل کی شام ایک لڑکی کی پُر اسرار طور موت واقع ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ لوہارسنزی گڈول کوکرناگ کی ایک نوجوان لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے ) منگل کے روز اپنے گھر پر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔مذکورہ لڑکی کو فوری طور پر اس کے رشتہ دار سب ضلع ہسپتال (ایس ڈی ایچ) کوکرناگ لے گئے، تاہم ہسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرس نے لڑکی کا معائنہ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا۔

تمام طبی قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد میت کو قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اور یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ مذکورہ لڑکی کی موت کن حالات میں ہوئی ہے۔لڑکی کی موت کے بعد علاقہ میں غم و ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس کی میت کو اپنے آبائی علاقہ میں دفن کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کشمیری طالب علم کی پُر اسرار موت

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے، وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیر معمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔

ایک رپوٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نہ کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے، لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.