ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنرل لائن اساتذہ نے رامبن میں نئی ​​باڈی تشکیل دی - TEACHERS FRAME NEW BODY IN RAMBAN

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک میٹنگ کے دوران جنرل لائن اساتذہ نے نئی ​​باڈی تشکیل دی اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل لائن اساتذہ رامبن ضلع میں نئی ​​باڈی تشکیل دی گئی
جنرل لائن اساتذہ رامبن ضلع میں نئی ​​باڈی تشکیل دی گئی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جرل لاین ٹیچرز ایسوسی ایشن رامبن کی یک روزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاک بنگلہ رامبن میں منعقدہ اس میٹنگ میں ضلع رامبن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شرکت کی۔

میٹنگ میں شریک اساتذہ نے اپنے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی کے ساتھ ضلع رامبن میں جنرل لائن اساتذہ کی ایک باڈی بھی تشکیل دی گئی جو ضلع بھر کے اساتذہ کو جوڑنے اور ان کے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کرے گی۔ ایسوسیشن کی جانب سے ضلع کمیٹی کا اتفاق رائے سے نئی باڈی کے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا گیا جس میں ٹیچر ایسوسیشن کا ضلع صدر فاروق احمد ڈینگ کو منتخب کیا گیا جب کہ لال سنگھ کو ایسوسیشن کا جزل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: محکمۂ سوشل فارسٹری نے پلوامہ میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا

اس موقعے پر میٹنگ میں میں خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ وہ ضلع رامبن کے اساتذہ کے مطالبات کو ممکنہ طور پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے اساتذہ اور باڈی بنانے میں مدد کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس دوران اجلاس میں شریک دیگر اساتذہ نے بھی ریاستی حکومت سے ان کے مطالبات کو حل کرنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.