ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں بی جے پی کا "گاؤں چلو ابھیان" کا انعقاد

BJP Gawoon Chalo Abhiyan بی جے پی کی جانب سے "گاؤں چلو ابھیان" کے تحت پروگراموں کا سلسلہ جاری۔ بی جے پی یونٹ پلوامہ کی جانب سے ضلع کے نعمان کاکاپورہ علاقے میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 4:27 PM IST

gawoon-chalo-abhiyan-by-bjp-in-pulwama
پلوامہ میں بی جے پی کا "گاؤں چلو ابھیان" کا انعقاد
پلوامہ میں بی جے پی کا "گاؤں چلو ابھیان" کا انعقاد

پلوامہ: ضلع پلوامہ میں بی جے پی یونٹ کی جانب سے گاؤں چلو ابھیان پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں آج نعمان کاکاپورہ علاقے میں بی جے پی کی جانب سے پروگرام منعقد ہوا، جس میں بی جے پی یونٹ کے ضلع صدر محمد لطیف بٹ کے علاوہ پارٹی کے دیگر اراکین اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پارٹی کے ارکان نے مرکزی سرکار کی جانب سے چلائی جانے والے اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا گیا، جبکہ عوام کو بھی ان اسکیموں سے مستفید ہونے کی تلقین کی گئی۔

اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے کئی مسائل ضلع صدر کی نوٹس میں لائے، جن میں بجلی، پانی اور کھیل کے میدان شامل ہیں،جن کو حل کرنے کی اپیل کی گئی۔جبکہ بی جے پی ضلع صدر نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے سبھی جائز مطالبات کو جلدی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آج تک وادی کشمیر کی دوسری سیاسی جماعتوں نے زمین سطح پر کام کیا ہوتا تو لوگوں کو اس طرح کے مسائل کا سامنا نہیں رہتا۔

مزید پڑھیں: بی جے پی نے کیا پلوامہ ضلع میں ’گاؤں چلو ابھیان‘ کا آغاز

انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کا نام لیکر کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں نے آج تک عوام کے ساتھ صرف دھوکا دیا۔بعد ازاں ضلع کے پانپور علاقے میں کئی لوگوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اس دوران بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ اور بی جے پی کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے نئی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.