ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرکاری رقم کس کے کھاتے میں جمع ہوئی؟ ایک سال سے پریشان شہری کو اب تک سراغ نہیں ملا - PM Awas Yojna Scam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 2:25 PM IST

پی ایم آواس یوجنا کے تحت گڈویل، کوکرناگ کے ایک شہری کی واگزار رقم ’’محکمہ دیہی ترقی کی غفلت شعاری‘‘ کے سبب کسی دوسرے شخص کے کھاتے میں جمع ہوئی اور اس معاملے میں وہ گذشتہ ایک سال سے متعلقہ دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

مشتاق احمد
مشتاق احمد (ای ٹی وی بھارت)
گڈویل، کوکرناگ کے رہائشی محکمہ دیہی ترقی سے ناراض (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں گڈویل نامی ایک گاؤں کے باشندوں نے شکایت کی ہے کہ گزشتہ سال مرکزی معاونت والی ’’پردھان منتری آواس یوجنا‘‘ اسکیم کے تحت غریبوں کو مکان تعمیر کرنے کے لئے انہیں واگزار کئے گئے تھے، تاہم علاقے کے مستحق افراد کے بینک کھاتوں میں ابھی تک پہلی قسط بھی جمع نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں غریب عوام عارضی شیڈ میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

گڈویل، کوکرناگ علاقے کے ایک رہائشی مشتاق احمد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی علاقے کے دیگر غریب لوگوں کی طرح محکمہ دیہی ترقی نے مکان تعمیر کرنے کے لیے حکومتی اسکیم کے تحت رقم واگزار کیے جانے کی یقین دہانی کی گئی۔ مشتاق احمد کے مطابق انہوں نے بھی نئے آشیانے میں زندگی گزارنے کی آس میں اپنی کچا مکان منہدم کیا اور عارضی طور ایک شیڈ میں رہائش اختیار کی۔

مشتاق احمد کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے قرض لیکر مکان کی تعمیر شروع کی جبکہ محکمہ کی جانب سے منظور شدہ اسکیم کے تحت قسط واگزار نہیں کی گئی۔ مشتاق احمد کے مطابق اسکیم کے اصولوں کے مطابق رقم قسطوں میں واگزار کی جاتی ہے جبکہ ان کی ایک بھی قسط واگزار نہیں کی گئی۔ انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ ایک سال سے محکمہ دیہی ترقی کے لارنو بلاک کے چکر لگا رہا ہوں تاہم ابھی تک میرے بینک کھاتے میں پہلی قسط بھی جمع نہیں کی گئی۔‘‘

انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کے افسران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’محکمہ میں میرے نام سے رقم واگزار کی گئی ہے تاہم وہ میرے بینک کھاتے میں جمع نہیں ہوئی، کسی اور کے کھاتے میں جمع کی گئی ہے، جسے سدھارنے کے لیے محکمہ گزشتہ ایک سال سے صرف کاغذی گھوڑے دوڑانے میں مصروف عمل ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ سال گزرنے کے باوجود ابھی تک اس کے کھاتے میں رقم جمع نہیں ہوئی۔ ادھر، نمائندے نے جب فون پر یہ مسئلہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر لارنو، طارق احمد کی نوٹس میں لانے کی کوشش کی تو مذکورہ آفیسر نے نمائندے کے فون کال کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ دریں اثناء مقامی باشندوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے کی چھان بین کرنے اور ان کی رقم کی واگزاری کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ ایک مفلس شخص کی مشکلات دور ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کا غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا سے محرم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.