ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولڈ اسٹوریج مالکان کی من مانیوں سے کاشتکارپریشان - FRUIT ASSOCIATION SHOPIAN PC

شوپیان میں فروٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے آج اگلر فروٹ منڈی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسوسیی ایشن نے بتایا کہ کولڈ اسٹوریج مالکان کی جانب سے من مانی کی وجہ سے عام کاشتکاروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 2:09 PM IST

کولڈ اسٹوریج مالکان کی من مانیوں سے کاشتکارپریشان
کولڈ اسٹوریج مالکان کی من مانیوں سے کاشتکارپریشان (etv bharat)

شوپیان: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے شوپیان میں فروٹ ایسوسی ایشن اور کولڈ اسٹوریج کے مالکان کے درمیان مختلف معاملے کو لے کر تنازع مزید گہرا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے رکن نے وضاحت کی کہ کولڈ اسٹوریج مالکان نہ تو کاشتکاروں کو ان کی مرضی کے مطابق مال نکالنے دیتے ہیں اور نہ ہی باہر سیبوں کی پیکنگ کرنے دیتے ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے کاشتکاروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور ان کی محنت ضائع ہو رہی ہے۔

ایسوسی ایشن کے رکن نے مزید بتایا کہ کاشتکاروں سے اضافی رقم وصول کی جارہی ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ ضلع انتظامیہ اس معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور کوئی عملی اقدامات نہیں کر رہی جس سے کاشتکاروں کے مسائل حل ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں آٹھ عسکریت پسندوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا گیا

پریس کانفرنس میں شریک کاشتکاروں نے مطالبہ کیا کہ ضلع انتظامیہ فوراً اس معاملے میں مداخلت کرے اور کولڈ اسٹوریج مالکان کی من مانیوں پر روک لگائے تاکہ کاشتکاروں کو ان کا حق مل سکے اور وہ بلا خوف و خطر اپنی محنت کا صلہ پا سکیں۔ فروٹ ایسوسی ایشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کاشتکاروں کے حقوق کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے اور ضرورت پڑنے پر احتجاج بھی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.