ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ایم مودی پر فلم بنانے والے سنگھ اب کشمیر میں شوٹنگ کریں گے - Film Shoot in Kashmir - FILM SHOOT IN KASHMIR

200 Episode Series in Kashmirپی ایم نریندر مودی کی بائیوپک فلمانے والے بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر کشمیر میں 200-قسطوں کی طویل سیریز مکمل طور پر وادی کشمیر میں ہی شوٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پی ایم مودی پر فلم بنانے والے سنگھ اب کشمیر میں شوٹنگ کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 6:55 PM IST

پی ایم مودی پر فلم بنانے والے سنگھ اب کشمیر میں شوٹنگ کریں گے

سرینگر (جموں و کشمیر): رام لیلا، راؤڈی راٹھور، گبر، علی گڑھ، سربجیت، پی ایم نریندر مودی اور میری کوم جیسی فلموں کے لئے جانے جانے والے معروف بالی ووڈ فلمساز سندیپ سنگھ اب کشمیر کی خوبصورت وادی میں 200 قسطوں کی ٹی وی سیریز کو فلمانے جا رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران سنگھ نے اپنے پروجیکٹ کے لیے کشمیر کو منتخب کرنے کے پیچھے اپنے محرکات کا انکشاف کیا۔

سندیپ سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر وادی میں فلم کاری کے خدشات، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اور اپنے خاندان کے مشترکہ جذبات کے چلتے انہوں نے کشمیر سے دوری اختیار بنائے رکھی۔ تاہم، ان کے مطابق، مرکزی سرکار کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور اس کے نتیجے میں خطے میں رونما ہوئی عیاں تبدیلیوں نے کشمیر میں فلمسازی کے شوق کو عملی جامہ پہنانے کے خواب کو جلا بخشی۔

سنگھ نے کہا کہ ’’شروع میں، میں کشمیر آنے سے ہچکچاتا تھا اور میرے والدین نے بھی میری حوصلہ شکنی کی۔ لیکن سچ پوچھیں تو خوف نے مجھے اپنی زد میں لے لیا تھا۔ میں نے کئی بار وادی کا دورہ کرنے کا سوچا لیکن گریز کیا۔ پھر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مجھے بہت سے لوگوں نے یہاں فلمسازی کی دعوت دی، تاکہ مقامی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔‘‘ اپنے پروجیکٹ کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’میں نے (سیریز کے) تمام 200 اقساط کو خصوصی طور پر کشمیر میں ہی شوٹ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا: ’’میں (کشمیر میں) تبدیلی کو عیاں طور پر محسوس کر رہا ہوں جس نے میرے سبھی خدشات دور کر دئے۔ یہاں بے شمار نوجوانوں کو اپنے چھوٹے کیفے کا انتظام کرتے ہوئے دیکھنا، شبانہ ٹرانسپورٹ، نئے وینچرز، رات بھر کھلے ریستوران، روشن گلی کوچوں سے یہاں رونما ہوئی تبدیلیوں کا پتہ چلتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر میں فلم کاری کی کوششیں بڑھ جائیں گی۔‘‘

سنگھ نے کشمیر میں مقامی فنکاروں کی کھوج کرکے مقامی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی اپنی لگن کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے گمنام ٹیلنٹ اور وسائل کی کثرت کو تسلیم کرتے ہوئے خطے میں 200 قسطوں کی سیریز کو فلمانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ کشمیر کے اپنے دورے کے دوران، سنگھ وادی کے نوجوانوں کی ثقافت اور بڑھتے ہوئے تخلیقی منظر سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے مقامی نوجوانوں کی لچک اور قابلیت کی تعریف کی، جو سنیما کے ذریعے ان کو بااختیار بنانے کی وکالت کرتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا ’’کشمیر کی آبادی، دیگر جگہوں کے برعکس، سادگی، گرمجوشی اور احترام کا مظاہرہ کرتی ہے۔ یہاں ہر ایک چیز سستی ہے۔ میں یہاں شادی بیاہ کی تقاریب کے انعقاد پر نہ صرف غور بلکہ اس کی ترغیب بھی دیتا ہوں۔‘‘

عصری ایجنڈے پر مبنی فلم سازی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنگھ نے ان بیانیے اور ایجنڈے پر مبنی سنیما کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے اپنی پروڈکشن کے ناظرین کو ترقی دینے اور بااختیار بنانے کے مقصد پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا: ’’میرے خیال میں، میری پروڈکشن کمپنی، لیجنڈ نے مسلسل متاثر کن فلمیں تیار کی ہیں، جو سامعین پر سنیما کے گہرے اثرات کو ظاہر کرتی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: وادی میں بھی ابھر رہے ہیں نوجوان فلم ساز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.