ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند - Srinagar Leh highway closed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 7:15 AM IST

Updated : Sep 3, 2024, 5:54 PM IST

وسظی کشمیر کے گاندربل میں بادل پھٹنے اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سرینگرلیہ شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔

مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند کر دی گئی
مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند کر دی گئی (ETV BHARAT)

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کلن علاقے کے میں قریب 4:30 بادل پھٹنے سے مٹی کے تودے گرنے کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ پر مٹی کا ملبہ گر نے کی وجہ سےسڑک کو بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی سرینگر لیہہ مختلف مقامات پر شاہراہ پر کے مٹی کے تودے گرنے سے کافی نقصان ہوا تھا۔ آج پھر کلن علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے علاقے میں ڈر کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ کلن علاقے کے قریب بادل پھٹنے کے بعد مٹی کے تودے گرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر لیہ شاہراہ بند کر دی گئی ہے جس کے بعد سڑک پر ٹریفک معطل کر دی گئی۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئی ہیں اور سڑک کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: شدید سردی سے گاندربل میں دو افراد کی موت

گذشتہ ہفتے بھی گاندربل میں مسلسل تین دن تک بارشوں کا سلسلہ جاری تھا۔ جس کی وجہ سے موسمی صورت حال انتہائی خراب ہوگئی تھی۔ اس دوران بارش کے بیچ دو افراد کی موت واقع ہوگئی تھی۔ تین روز تک مسلسل بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سونہ مرگ اور اس سے متصل ٹریکنگ علاقے میں موسمی صورت حال انتہائی خراب ہو گئی۔

Last Updated : Sep 3, 2024, 5:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.