ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سے 635 یاتریوں کا تازہ دستہ مرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا - Amarnath yatra - AMARNATH YATRA

امر ناتھ یاترا کیلئے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے درمیان 40 ویں روز 635 یاتری 22 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے وادی کشمیر کی جانب روانہ ہوئے۔

جموں سے 635 یاتریوں کا تازہ دستہ مرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا
جموں سے 635 یاتریوں کا تازہ دستہ مرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 10:46 AM IST

سرینگر: 29 جون کو شروع ہونے والی 52 روزہ طویل امرناتھ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان جاری ہے۔ بدھ کی علی الصبح 635 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔

یاتریوں کے 39 ویں قافلے نے بالتال کے بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں گزشتہ روز 2813 یاتریوں نے مقدس گپھا کا درشن کیا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے درمیان 40 ویں روز 635 یاتری 22 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے وادی کشمیر کی جانب روانہ ہوئے ،یہ تمام یاتری بالتل کے راستہ کے لئے روانہ ہوئے اور کسی بھی یاتری کو پہلگام کی جانب روانہ ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

بدھ کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 508 مرد، 98 خواتین، 25 سادھو 04 سادھوی شامل ہیں، یہ تمام یاتری صرف بالتل کے راستہ سے امرناتھ گپھا کے درشن کے لئے روانہ ہونگے جبکہ پہلگام راستہ سے فی الحال یاترا کو روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں سے 1579 یاتریوں کا ایک اور دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 500105 یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا۔واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.