ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں ابتر ٹریفک نظام سے عام لوگ پریشان - ابتر ٹریفک نظام

ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں ٹریفک نظام کی ابتر حالت کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی باشندوں نے ٹریفک انتظامیہ سے علاقے میں ٹریفک کو بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاندربل میں ابتر ٹریفک نظام سے عام لوگ پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 2:10 PM IST

Updated : Mar 5, 2024, 5:24 PM IST

گاندربل میں ابتر ٹریفک نظام سے عام لوگ پریشان

گاندربل: ضلع گاندربل کے قصبے میں جہاں سڑکوں کی تنگی اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی قبضہ اور پارکنگ ٹریفک جام کی وجہ ہے۔ تاہم دودرہامہ میں ضلع ہسپتال کے قریب کراسنگ پر موجود چنار کے درخت بھی اس کی وجوہات میں شامل ہیں۔ دریند سے لیکر دودرہامہ تک گرچہ ایس پی آفس اور بیہامہ میں ایک اور رابطہ سڑک موجود ہے جو ضلع ہسپتال تک جاتی ہے۔ ان سڑکوں پر ٹریفک نظام بدتر ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگرچہ ایس پی آفس بس اڈے سے جارہی سڑک کا سابق ڈی سی شفقت اقبال نے افتتاح کیا تھا ۔اس کے باوجود ٹریفک نظام میں بہتری نہیں آئی۔ چونکہ دریند دودرہامہ تک کوئی بھی متبادل سڑک موجود نہیں ہے۔اگر ان دو سڑکوں کو آمدو رفت کو بہتر بنایا جائے تو ٹریفک کا مسئلہ ختم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں ٹریفک جام کا مسئلہ دن بدن سنگین معاملہ بنتا جارہا ہے

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس ٹریفک جام سے نجات دلانے کے لئے ایک ٹھوس اقدام کریں۔ ملہ شاہی باغ ایس پی آفس بس اڈے سے ضلع ہسپتال تک جانے والی سڑک پر تعمیراتی کام شروع کرکے اس کو استعمال کے قابل بنائیں۔ تاکہ لوگ روز کے ٹریفک جام کی پریشانیوں سے کچھ حد نجات مل سکے۔

Last Updated : Mar 5, 2024, 5:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.