ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں ایک افسر سمیت فوج کے 4 جوان ہلاک، ہیلی کاپٹر سے عسکریت پسندوں کی تلاش جاری - Doda Encounter - DODA ENCOUNTER

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں چار فوجی جوان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک زخمی ہے۔ زخمی جوان اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ کل رات شروع ہوئے انکاؤنٹر میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے جس میں سے چار کی موت ہو گئی ہے۔

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں 4 فوجی جوان ہلاک
ڈوڈہ انکاؤنٹر میں 4 فوجی جوان ہلاک (ANI Video Grab Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 7:26 AM IST

Updated : Jul 16, 2024, 7:31 AM IST

ہیلی کاپٹر سے عسکریت پسندوں کی تلاش جاری (ETV Bharat)

جموں: ضلع ڈوڈہ کے ڈیسا فاریسٹ ایریا میں پیر کی شام عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولی باری کے دوران ہندوستانی فوج کے 5 جوان زخمی ہوگئے، جن میں سے 4 جوان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ مہلوک فوجیوں میں کیپٹن برجیش تھاپا، نائیک ڈی راجیش، سپاہی بیجندر اور سپاہی اجے شامل ہیں۔

جموں اور کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں پیر کی شام ایک تصادم شروع ہوا تھا، جس میں پیر کو عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 5 ہندوستانی فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے، حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، چار جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اور ایک جوان آرمی اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

پولیس نے پیر کو بتایا کہ گولی باری ڈیسا کے جنگلاتی علاقے میں شروع ہوئی۔ ابتدائی طور پر فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع ملی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

علاقے میں سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران موقع پر ہی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

  • عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال:

مسلح عسکریت پسندوں کو بے اثر کرنے کے لیے جموں کشمیر کے ڈیسا ڈوڈا میں فوج، انڈین آرمی کمانڈز، پولیس کے خصوصی گروپ اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ ٹیم نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔

پیر کی شام ضلع ڈوڈا کے ڈیسا فاریسٹ ایریا میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے دوران ہندوستانی فوج کے چار جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے سکیورٹی فورسز نے خصوصی دستے تعینات کر دیے ہیں، سرچ آپریشن ہائی ٹیک اسپیکٹرم ڈرونز کے ذریعے کیا جا رہا ہے جو ہائی ڈیفینیشن کیمروں سے لیس ہیں جو کئی کلومیٹر دور تک کی ویڈیوز کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوج کے ہیلی کاپٹروں کی خدمات لی جارہی ہیں اور جموں خطہ کے ڈوڈہ ضلع میں فوج پر مہلک حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وائٹ نائٹ کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہندوستانی فوج نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جانکاری دی تھی کہ، مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، ہندوستانی فوج اور جموں کشمیر پولیس کی طرف سے ڈوڈہ کے شمالی علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن جاری ہے اور عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم رات تقریباً نو بجے شروع ہوا تھا جس میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پوسٹ میں فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی جانکاری دی گئی تھی۔

Last Updated : Jul 16, 2024, 7:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.