ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق پولیس افسر موہن لال اور کانگریس لیڈر عبدالغنی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی - Ex SSP Mohan Lal Bhagat join BJP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2024, 10:29 AM IST

Former SSP Mohan Lal Bhagat join BJP جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اس دوران سابق پولیس افسر موہن لال نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق پولیس افسر موہن لال اور کانگریس لیڈر عبدالغنی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی
سابق پولیس افسر موہن لال اور کانگریس لیڈر عبدالغنی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی (ETV Bharat)

جموں : جموں و کشمیر کے بی جے پی صدر رویندر رائنا نے پارٹی صدر دفتر میں دو الگ الگ کے دوران پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان قبل از انتخابات اتحاد کو بی جے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا نتیجہ قرار دیا۔ سابق پولیس افسر موہن لال نے بی جے پی صدر رویندر رائنا کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوگئے۔ سابق ایس ایس پی موہن لال نے اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوگئے اور انہوں نے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کےلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

موہن لال کچھ روز قبل محکمہ پولیس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد موہن لال نے کہا کہ ’میں دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں جو اپنے نظریہ کے لحاظ سے قوم کی تعمیر کے لیے کام کر رہی ہے، میں مرکزی و جے اینڈ کے پارٹی قیادت اور کارکنوں کے بشمول وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے متاثر ہوں‘۔ انہوں نے انتخابات میں پارٹی کی 50 حلقوں میں کامیابی کےلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ موہن لال کو اکھنور اسمبلی حلقے سے پارٹی ٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔

جموں کشمیر بی جے پی صدر نے پارٹی میں موہن لال کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر چودھری ذوالفقار علی اور سابق ایم ایل سی مرتضی خان جیسے نمایاں شخصیات کی مسلسل شمولیت نے کانگریس اور این سی کو پریشان کر دیا ہے، جس سے دونوں جماعتوں کو اسمبلی انتخابات کے دوران ہاتھ ملانے پر مجبور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی پارٹی جموں وکشمیر کی 60 نشستوں پر انتخابات لڑے گی۔ الطاف بخاری - Assembly Election 2024

اس دوران رویندر رائنا نے سینئر کانگریس رہنما اور ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن چودھری عبدالغنی کا بھی پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ چودھری عبدالغنی نے درجنوں حامیوں، بشمول سابق سرپنچ اور پنچوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ان کا تعلق پونچھ اور راجوری کے سرحدی اضلاع سے ہے۔ غنی اور ان کے حامیوں کی بی جے پی میں شمولیت کانگریس کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.