ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوی گوڑا نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا - HD Deve Gowda visits Baramulla - HD DEVE GOWDA VISITS BARAMULLA

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سابق وزیر اعظم ہند ایچ ڈی دیوی گوڈا نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دور کے کشمیر کے حالات اور حالیہ کشمیر کے حالات پر نامہ نگاروں سے بات کی۔

HD DEVE GOWDA VISITS BARAMULLA
ایچ ڈی دیوے گوڑا نے بارہمولہ کا دورہ کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 3:33 PM IST

ایچ ڈی دیوے گوڑا نے بارہمولہ کا دورہ کیا۔ (Video: Etv Bharat)

بارہمولہ: سابق وزیر اعظم ہند ایچ ڈی دیوی گوڈا نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تب ہماری سرکار نے کافی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا۔ انہوں نے کہا آج میں نے کافی عرصہ بعد کشمیر کا دورہ کیا ہوں۔ اگر ہم ریلوے لائن کی بات کریں تو صورت حال میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

غور طلب ہے کہ میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر کافی بدل چکا ہے، آج سے بیس سال پہلے جب میں وزیر اعظم تھا تو ہماری سرکار نے آوری پاور پراجیکٹس کو منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں کشمیر میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ کشمیر کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا پہلے کشمیر میں حالات کافی خراب ہوتے تھے لیکن جب سے نریندر مودی اور شاہ کی جوڑی نے کام کاج سنبھالا ہے کافی چیزوں میں بہتر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جموں و کشمیر میں ریلوے لائن ہے وہ کافی حد تک مکمل ہوئی ہے۔ میں چاہتا ہوں کی اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہمولہ الیکشن آفیسر نے کیا پولنگ مراکز کا معائنہ

سرینگر، خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے زیادہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.