ترال: جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا خمار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ہر جانب سیاسی ماحول نظر آرہا ہے۔ سیاسی پارٹیاں، لیڈران اور پارٹی کارکن اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ ایسے میں کچھ ایسے بھی لیڈر ہیں جو کسی وجہ سے پارٹی چھوڑ چکے تھے اور اب پارٹی میں دوبارہ واپسی کر رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ یہاں آج پی ڈی پی کے سابق زونل صدر شیخ عبدالرشید ترالی نے سرینگر میں محبوبہ مفتی کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر زونل صدر ترال قطب الدین شاہ اور دیگر کئی افراد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محبوبہ مفتی نے شیخ رشید کا والہانہ استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے آنے سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ بعد ازاں شیخ رشید نے ترال میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انھوں نے ترال کی مجموعی سیاست کو بہتر سمجھنے کے بعد گھر واپسی کی ہے اور انھیں امید ہے کہ ترال میں پی ڈی پی کا جھنڈا لہراے گا کیونکہ یہ جماعت کشمیر کی خصوصی درجہ کی بحالی کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کے عزت ووقار کو بناے رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی پی ایک جماعت نہیں بلکہ تحریک ہے۔ اس موقع پر پی ڈی پی کے نامزد امیدوار رفیق احمد نایک اور نیے شامل ہونے والے ورکرز کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
شیخ عبدالرشید ترالی کی پی ڈی پی میں واپسی - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی لیڈران بھی الرٹ ہو گئے ہیں۔ کچھ لیڈر پارٹیاں تبدیل کر رہے ہیں تو کچھ گھر واپسی کر رہے ہیں۔
Published : Aug 29, 2024, 5:15 PM IST