ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این سی سے علیٰحدہ ہوکر انتخاب لڑہے غلام نبی کی ترال میں انتخابی مہم زوروں پر - JK Assembly Electionws - JK ASSEMBLY ELECTIONWS

این سی سے علیٰحدہ ہوکر ترال اسمبلی نشست پر اپنی سیاسی قسمت آزما رہے غلام نبی بٹ نے پی ڈی پی اور کانگریس کی شدید نکتہ چینی کی۔

غلام نبی بٹ، آزاد امیدوار
غلام نبی بٹ، آزاد امیدوار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 2:25 PM IST

غلام نبی کی ترال میں انتخابی مہم زوروں پر (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر): نیشنل کانفرنس (این سی) سے علیحدہ ہوکر ترال اسمبلی الیکشن میں آزادانہ طور اپنی سیاسی قسمت آزما رہے ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے ترال ٹاؤن سے بٹہ گنڈ تک ایک انتخابی ریلی برآمد کی جس دوران کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔ بٹہ گنڈ، ترال میں غلام نبی بٹ نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔

خطاب کے دوران بٹ نے بتایا کہ ان کے خاندان نے نیشنل کانفرنس کی تحریک کے لیے قربانی دی ہے لیکن اب ان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی - کانگریس کے اتحاد کی وجہ سے ترال کی نشست کانگریس امیدوار کو دی گئی جس سے ناراض ہوکر انہوں نے علیحدہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے پی ڈی پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے کشمیریت کو تار تار کے رکھ دیا ہے، جموں وکشمیر فی الوقت جن سنگین حالات کا سامنا ہے اسکے لیے یہی جماعت ذمہ دار ہے کیونکہ اس جماعت نے بھاجپا کو یہاں لایا جس کا خمیازہ اب کشمیری عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر محبوبہ مفتی کے دودھ اور ٹافی والے ریمارکس کو کبھی بھول نہیں پائیں گے اور نہ ہی اس کو کبھی معاف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ تو ہونا ہی تھا‘ سابق ممبر اسمبلی بھی پی ڈی پی سے ناراض

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.