ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق وزیر عبدالحق خان دوبارہ پی ڈی پی میں شامل - Abdul Haq Khan rejoined PDP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 20, 2024, 4:57 PM IST

سابق وزیر عبدالحق خان نے دوبارہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا دامن تھام لیا ہے۔ منگل کو عبدالحق خان نے محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔

ABDUL HAQ KHAN REJOINED PDP
عبدالحق خان دوبارہ پی ڈی پی میں شامل ہوئے (Etv Bharat)

سرینگر: عبدالحق خان نے دو برس قبل پی ڈی پی کو خیرآباد کیا تھا۔ تاہم آج تقریبا دو برس بعد گھر واپسی کی ہے۔ ایسے میں انہیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور پارٹی کے دیگر سینیئر رہنماؤن نے خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عبدالحق خان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حالات کی وجہ سے میں نے خود کو پی ڈی پی سے الگ کیا تھا۔ تاہم اب میں دوبارہ پارٹی میں شامل ہو کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔ عبدالحق خان سابق ریاست جموں و کشمیر میں بی جے پی، پی ڈی پی مخلوط حکومت دیہی ترقی، پنچایتی راج اور قانون و انصاف کے وزیر رہ چکے ہیں۔

انہوں نے سال 2009 سے 2018 تک قانون ساز اسمبلی میں لولاب حلقے کی نمائندگی کی ہے جبکہ عبدالحق خان پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر 2008 اور 2014 میں لولاب حلقے سے ایم ایل اے بھی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی پی میں بغاوت، منڈیٹ نہ ملنے پر جنوبی کشمیر کے کئی لیڈر باغی

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لیے نوٹیفکیشن جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.