ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جماعت اسلامی کے سابق رکن نے بھی ووٹ ڈالا - Former JeI Member Casted Vote - FORMER JEI MEMBER CASTED VOTE

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران سرینگر پارلیمانی نشست پر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ کے علاوہ، اپنی پارٹی لیڈر الطاف بخاری اور پی ڈی پی امیدوار وحید پرہ کے علاوہ سابق رکن جماعت اسلامی، جو اب مین اسٹریم سیاست میں داخل ہو چکے ہیں، نے بھی جمہوری عمل میں شرکت کی اور ووٹ ڈالا۔

جماعت اسلامی کے سابق رکن نے بھی ووٹ ڈالا
جماعت اسلامی کے سابق رکن نے بھی ووٹ ڈالا (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 5:14 PM IST

جماعت اسلامی کے سابق رکن نے بھی ووٹ ڈالا (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر): دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی مرتبہ جموں کشمیر میں منعقد ہو رہے لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج سرینگر کی پارلیمانی نشست کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ جہاں ان انتخابات میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کے اہل سینکڑوں نوجوانوں نے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔ وہیں اس مرتبہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جماعت اسلامی کے سابق رکن ڈاکٹر طلعت مجید نے بھی ووٹ ڈال کر انتخابی عمل میں شرکت کی۔ طلعت مجید نے کئی ماہ قبل جماعت اسلامی سے علیٰحدگی اختیار کرکے الطاف بخاری کی سیاسی جماعت اپنی پارٹی کا ہاتھ تھاما تھا۔

ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی پارٹی لیڈر ڈاکٹر طلعت مجید نے کہا کہ ’’اس انتخابی عمل سے اُن طاقتوں کو جواب ملے گا جو یہ دعویٰ کر رہی تھیں کہ کشمیریوں کا مستقبل ہندوستان کے ساتھ محفوظ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کا سیاسی منظر نامہ پوری طرح سے تبدیل ہو چکا ہے اور اب یہاں کے لوگ خاص طور پر نوجوان بھی جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں جو عام طور پر سیاسی عمل سے دور رہتے تھے۔

ماضی کے برعکس اس مرتبہ انتخابات کی شرح میں اضافہ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں طلعت نے کہا کہ ’’اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں عام طور پر پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح کم رہتی ہے تاہم اس مرتبہ عام ووٹنگ کی فیصد میں اضافہ اسمبلی انتخابات میں واضح برتری کی اور اشارہ کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوں گے جس میں ماضی کے مقابلے میں ووٹنگ کی شرح بہتر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'بیمار ہونے کے باوجود ہم نے ووٹ ڈالا' - Elderly and Sick Caste Vote

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.