ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر: رویت ہلال کیلئے مفتیٔ اعظم مفتی ناصر الاسلام کی سربراہی میں مشاورتی کمیٹی کی تشکیل

Advisory Committee Formed under the Leadership of Mufti Azam: مفتیٔ اعظم مفتی ناصر الاسلام کی سربراہی میں مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ ماہِ رمضان اور شوال کا چاند دیکھنے کے حوالے سے موصول ہونے والی شہادت اور گواہوں کی اعتباریت کا جائزہ لینے اور فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی۔

Formation of advisory committee headed by Mufti e Azam Mufti Nasirul Islam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 11:46 AM IST

سرینگر: مفتیٔ اعظم مفتی ناصر الاسلام کی سربراہی میں پرسنل لاء بورڈ نے جانب سے علمائے دین اور اسلامی اسکالز کی ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جو کہ جموں وکشمیر میں آنے والے رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے حوالہ سے موصول ہونے والی شہادتوں اور گواہوں کی اعتباریت کا جائزہ لینے اور فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی۔ کمیٹی میں میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کے علاوہ سرکردہ علماء دارالعلوم رحیمیہ کے مولوی رحمت اللہ قاسمی، کاروان اسلام کے مولوی غلام رسول حامی، آغا حسن، فیاض احمد رضوی، سید شبیر گیلانی اور مسرور عباس انصاری جب کہ جموں صوبہ سے نذیر احمد قادری اور مولانا عبدالمجید نعیمی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

ماہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے تشکیل دی گئی مذکورہ مشاورتی کمیٹی میں جموں وکشمیر کے سبھی 20 اضلاع کو نمائندگی دی گئی ہے۔ اس تعلق سے مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ مشاورتی کمیٹی پرسنل لاء بورڈ نے تشکیل دی ہے۔ ایسے میں اعلامیہ میں اراکین کی ایک فہرست فراہم کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں۔ وہیں خطہ کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اراکین کے نام درج کیے گئے ہیں جو کہ کسی بھی ممکنہ ہلال کے نظر آنے کی اطلاع دینے کے لیے 10 مارچ 2024 کو مفتیٔ اعظم مفتی ناصر الاسلام سے رابطے میں رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.