ETV Bharat / jammu-and-kashmir

زوجیلا کے پاس سڑک حادثہ، پانچ افراد زخمی - road accident zojilla pass - ROAD ACCIDENT ZOJILLA PASS

سرینگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

five-injured-as-vehicle-skids-off-road-in-ganderbal-sonmarg
Etv Bharatزوجیلا کے پاس سڑک حادثہ، پانچ افراد زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 3:19 PM IST

زوجیلا کے پاس سڑک حادثہ، پانچ افراد زخمی

گاندربل:سرینگر- کرگل سڑک پر جمعہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کرگل سے جموں کی طرف جارہی ایک سوفٹ ڈیزائر کار زیر نمبر 2903-JK02BG کو باجری نالہ زوجیلا کے مقام پر اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

اُنہوں نے بتایا کہ گاڑی تقریباً 30 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سونمرگ جائے موقع پر روانہ ہوئے اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ منتقل کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پانچ میں سے تین کو نازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ ٹھاٹھری میں سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک دیگر پانچ زخمی

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں میں ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوتے ہیں۔ حکام اور ماہرین کے مطابق ٹریفک قوانین سے ناواقفیت اور ان پر عمل درآمد نہ کرنا ٹریفک حادثات کا موجب بنتے ہیں، تاہم لوگوں کا ماننا ہے کہ خستہ حال سڑکیں بھی حادثات کا موجب بنتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.