سرینگر (جموں کشمیر) : گرمائی دارالحکومت سرینگر میں خواتین کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی ’’سیلون سروس‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔ سیلون خدمات کی خوہشمند خواتین کے لیے گھر بیٹھے ہی یہ سروس دستیاب ہوں گی، ایسے میں وہ خواتین جو کہ بیوٹی پارلر/سیلون وغیرہ جانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں، خود کو سجانے سنوارنے کے لیے گھر بیٹھے ہی ہوم سیلون سروسز کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
سرینگر کی رہنے والی دو سہیلیوں - حنا چودھری اور ملیحہ جاوید - نے ’’گلیم اسکواڈ‘‘ نامی اس ’’پریمیئم لگژری ہوم سیلون‘‘ سروس کا آغاز کیا ہے۔ ابتدائی طور اگرچہ سروس کو وسطی کشمیر کے اضلاع یعنی گاندربل سے بڈگام تک ہی محدود رکھا تیا ہے تاہم سیلون خدامت شروع کرنے والی انٹرپرینیئرز کا دعویٰ ہے کہ آنے والے وقت میں خواتین کے لیے یہ ہوم سروس کشمیر کے یمین و یسار میں دستیاب رکھی جائیں گی۔
حنا اور ملیحہ کہتی ہیں کہ اس سیلون سروسز کا مقصد خواتین کو گھر کی دہلیز پر ہی آرام دہ اور اعلیٰ درجے کی سیلون خدمات فراہم کر کے کشمیر میں بیوٹی انڈسٹری کے منظر نامے کو نئی شکل دینا ہے۔ سرینگر میں سیلون خدمات کا رسمی طور افتتاح کرنے کے دوران منعقدہ تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’ہم نے تربیت یافتہ پیشہ ور ٹیم کے ساتھ جدید ترین خوبصورتی کی تکنیک سے ہمکنار خدمیات میسر رکھی ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا: ’’ہمارا مقصد کشمیر میں بیوٹی سروسز کے معیار کو مزید بلندیوں تک پہنچا ہے۔ بالوں کے اسٹائلنگ سے لے کر میک اپ تک مناسب قیمت پر ہم ایک اعلیٰ اور معیاری درجے کے سیلون سروس گھر پر ہی مہیا کرانا چاہتے ہیں، اور یہ خدمات خاص کر اُن خواتین کے لیے دستیاب رکھی گئی ہیں جو کہ گھر کے باہر بیوٹی پرلز پر جانے میں کوی بھی وجہ سے ہچکچاہٹ محسوس کر رہی ہیں۔‘‘ اور ہوم سیلون سروس میں ہر قسم کی خدمات فراہم کی جاری ہیں جس میں ہیئر اسٹائلنگ، میک اپ ایپلی کیشن اور اسکِن کیئر ٹریٹمنٹ خدمات وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نائرہ، خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والی فیشن ڈیزائنر
انہوں نے مزید کہا کہ خدمات کرنے کی خواہشنمند خواتین ویب سائٹ، موبائل ایپلیکیشن، واٹس ایپ یا ٹول فری نمبر پر ’’گلیم اسکوارڈ‘‘ میں اپنا اپوائنٹمنٹ بک کر کے خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپائنٹمنٹ خواہ عام مواقع کے لیے ہوں یا شادی بیاں یا دیگر قسم بھی قسم کی تقریب ہو، بُکنگ کی جا سکتی ہے۔