ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی کا پہلا اجلاس آج، عبد الرحیم راتھر کا اسپیکر بننا طے - FIRST JK ASSEMBLY SESSION

نومنتخب حکومت کا پہلا اسمبلی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں سب سے پہلے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

عبد الرحیم راتھر کا اسمبلی اسپیکر بننا طے
عبد الرحیم راتھر کا اسمبلی اسپیکر بننا طے (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2024, 7:12 AM IST

Updated : Nov 4, 2024, 7:23 AM IST

سری نگر: جموں و کشمیر میں پیر کو نئی حکومت کے پہلے اسمبلی اجلاس سے پہلے حکومت میں شامل نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے آج اسپیکر عہدے کے لیے امیدوار کی نامزدگی کے لیے قانون ساز پارٹی کی میٹنگیں کیں۔

بطور اسپیکر عبد الرحیم راتھر کے نام پر مہر

دونوں اتحادی پارٹیوں این سی اور کانگریس نے فیصلہ کیا کہ این سی کے سینئر لیڈر اور چرار شریف سے ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر کو یو ٹی اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔

قانون ساز اسمبلی امور کے سکریٹری منوج کمار پنڈت کے ذریعہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زراعت کی پیداوار، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جاوید احمد ڈار اسپیکر کے انتخاب کے لیے تحریک پیش کریں گے۔

وزیر جاوید احمد ڈار آج جو تحریک پیش کرنے جا رہے ہیں، اس میں درج ہے کہ ’’ایوان کے رکن ایڈوکیٹ عبدالرحیم راتھر کو جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا جائے‘‘۔

عبد الرحیم راتھر کون ہیں؟

راتھر این سی کے ایک تجربہ کار رہنما ہیں جو جموں و کشمیر اسمبلی کے لیے ساتویں بار منتخب ہوئے ہیں۔ 1977 سے راتھر 2014 تک این سی کے ٹکٹ پر ضلع بڈگام کے چار شریف حلقہ سے اسمبلی انتخابات جیتتے رہے ہیں۔ تاہم، 2014 میں، وہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار غلام نبی لون سے ہار گئے۔ اس کے بعد راتھر نے 2024 کے انتخابات میں مضبوط واپسی کی اور لون کو شکست دی۔

80 سالہ راتھر این سی حکومتوں میں جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ رہ چکے ہیں اور این سی کے ان تجربہ کار لیڈروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے پارٹی کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ حکومتی سٹیج شیئر کیا۔

حکمت عملی پر تبادلہ خیال

این سی اور کانگریس نے پہلے سری نگر میں الگ الگ قانون ساز پارٹی کی میٹنگیں کیں جس کے بعد دونوں اتحادیوں کی ایک مشترکہ میٹنگ ہوئی اور اس میں پانچ آزاد اور سی پی آئی (ایم) کے واحد رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی شامل تھے۔ این سی میٹنگ کی صدارت وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کی جب کہ کانگریس میٹنگ کی صدارت اس کے صدر طارق حمید قرہ نے کی۔

کانگریس اور این سی کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں پارٹیوں نے پیر کو اسمبلی میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب پر بحث کی اور اسمبلی میں اپوزیشن بی جے پی سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

این سی اور کانگریس حکومت کے پاس ایوان میں 55 ایم ایل ایز ہیں جس میں این سی کے 42، کانگریس کے چھ، این سی کی حمایت کرنے والے پانچ آزاد اور واحد CPI (M) کے رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی شامل ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی، جس نے ایم ایل اے سنیل شرما کو اپنا اپوزیشن لیڈر منتخب کیا، اس کے پاس 28 قانون ساز ہیں۔ اس نے انتخابات میں 29 سیٹیں جیتی تھیں لیکن اس کے ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا کی موت کی وجہ سے اس کی تعداد گھٹ کر 28 رہ گئی ہے۔ بی جے پی نے ڈاکٹر نریندر سنگھ کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا۔

اسمبلی اجلاس کا پورا شیڈول

اسمبلی کا پانچ روزہ اجلاس پیر کو شروع ہوگا اور اسپیکر پرو ٹیم مبارک گل کے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق اسمبلی پہلے اسپیکر کا انتخاب کرے گی۔ اس کے بعد ایل جی ایوان سے خطاب کریں گے۔

ایل جی کے خطاب بعد کی بحث اور کارروائی کا مرحلہ شروع ہوگا۔ پانچ نومبر کو ایوان ان ایم ایل ایز کو خراج عقیدت پیش کرے گا جو سابقہ اسمبلی کے آخری اجلاس کے بعد انتقال کر گئے۔

چھ سے سات نومبر تک لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر تحریکِ شکریہ پر بحث ہوگی۔ اجلاس کے آخری دن تحریک شکریہ پر بحث کے ساتھ اس کا جواب دیا جائے گا۔

Last Updated : Nov 4, 2024, 7:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.