ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں پہلی بار قومی سائنس کانفرنس کا انعقاد، ملک کے مشہور سائنس دانوں نے کی شرکت - Anantnag Science Conference - ANANTNAG SCIENCE CONFERENCE

National Science Conference at Anantnag اننت ناگ میں پہلی بار قومی سائنس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں ملک کے مشہور سائنس دانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبا نے مختلف پروجیکٹس کی جانکاری دی۔

First ever National Science Conference at Anantnag, attended by renowned scientists of the country
اننت ناگ میں پہلی بار قومی سائنس کانفرنس ملک کے مشہور سائنس دانوں نے کی شرکت (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 7:27 AM IST

Updated : Jul 2, 2024, 12:10 PM IST

اننت ناگ: اننت ناگ میں پہلی بار قومی سائنس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس سائنس کانفرنس میں ملک کے مشہور سائنس دانوں نے شرکت کی۔ اس طرح ٹاؤن ہال اننت ناگ میں پہلی قومی سائنس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں اننت ناگ ضلع کے مختلف اسکولی طلبا و طالبات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں مختلف پروجیکٹس کی جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر طالب علم کافی خوش نظر آئے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کافی خوشی ہو رہی ہے کہ ہمیں اننت ناگ میں اس طرح کی کانفرنس میں شرکت کرنے کا موقع فراہم ہوا۔ جہاں سے ہمیں کافی معلومات حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ساری نئی ایجادات سیکھنے کا موقع ملا۔

First ever National Science Conference at Anantnag, attended by renowned scientists of the country
اننت ناگ میں پہلی بار قومی سائنس کانفرنس ملک کے مشہور سائنس دانوں نے کی شرکت (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

'کھیلوں میں ترقی اسپورٹس سائنس کے امتزاج کے بغیر ممکن نہیں'

اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سری کرشنا پروفیسر اور ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری، انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز، بنارس ہندو یونیورسٹی اور مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر شیکھر ادھیائے اسپیشل میڈیکل آفیسر ویسٹ بنگال تھے۔ دیگر معززین اور مہمانان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں ڈاکٹر رانی اوجھا اسسٹنٹ پروفیسر پی جی آئی چندی گڑھ، ڈاکٹر شبیر احمد اسسٹنٹ پروفیسر مجمعہ یونیورسٹی سعودی عرب اور انوینٹ ایکس سائنسیا اور دیگر مختلف اسکولوں کے طلباء شامل ہیں۔

اس موقع پر مقررین نے بچوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ذہن کا صحیح استعمال کر کے بہت ساری نئی ایجادات کر سکتے ہیں۔ جس سے ان کا نام نہ صرف کشمیر میں بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کانفرنس کا مقصد طلباء کو روبوٹکس، فلکیات، بائیوٹیکنالوجی اور بائیو انفارمیٹکس وغیرہ کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ اس موقع پر اسکولوں کے طلباء سائنس کی ترقی سے متعلق مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔

Last Updated : Jul 2, 2024, 12:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.