ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فلم فائٹر کے بعد ’آرٹیکل 370‘ کا ٹیزر ریلیز - بالی ووڈ فلم

Yami Gautam's Article 370 movie Teaser Releasedپلوامہ حملہ پر مبنی بالی ووڈ کی دو فلمیں - فائٹر اور آرٹیکل 370- ریلیز ہو رہی ہیں۔

فلم فائٹر کے بعد ’آرٹیکل 370‘ کا ٹیزر ریلیز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 7:41 PM IST

سرینگر: بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم دھر اپنی آنے والی فلم ’آرٹیکل 370‘ سے ناظرین کو اپنی گرفت میں لینے کے لیے تیار ہے، یہ ایک سیاسی ڈرامہ پر مبنی ایک فلم ہے جو پلوامہ حملہ، جموں و کشمیر کے خصوصی آئینی درجہ دفعہ 370اور اس کی تنسیخ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے، جس کی شائقین بے پناہ تعریف کر رہے ہیں۔ اور مداح 23 فروری کو اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ٹیزر میں، ناظرین کو جموں و کشمیر میں احتجاجات کے ہنگامہ آمیز پس منظر سے آگاہ کرایا جاتا ہے۔ یامی گوتم اس خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کی کوشش کرنے والی ایک خفیہ پولیس افسر کا کردار نبھا رہی ہیں۔ اداکارہ کو ایک نڈر کردار میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کی کہانی آئین کے اہم سیاسی موضوع دفعہ370 کے گرد ہی گھومتی ہے، جو جموں و کشمیر کو دی گئی خصوصی خودمختاری کی منفرد آئینی دفعات کی چھان بین کرتی ہے۔ ’آرٹیکل 370‘ کا ٹیزر اہم واقعات کو اجاگر کرتا ہے، جن میں جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں خودکش حملہ، پتھر بازی اور حزب المجاہدین کے پوسٹر بوائے برہان وانی کی موجودگی شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے ’فائیٹر‘ فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا، اور یہ فلم 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فائیٹر کا پلاٹ بھی پلوامہ میں 2019میں ہوئے عسکری حملے کے گرد گھومتا ہے، جس میں ہریتک روشن اور دیپکا پاڈوکون مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

ٹیزر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے، یامی نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ایک دیش ایک سمودھان، آئین 370 ٹیزر آؤٹ۔ اب 23 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہا ہے۔‘‘ ٹیزر کے ریلیز کے بعد مداح کافی پر جوش ہیں اور اپنے اس جوش کا سماجی رابطہ گاہ پر اظہار کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے تبصرہ کہا: ’’مشکل موضوع جس کے بارے میں ہندوستانیوں کو آئین 370 کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: پلوامہ حملے پر مبنی فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر جاری

ایک اور مداح نے یامی کے کرداروں کے انتخاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’یہ پلاٹ دیکھنے میں حیران کن ہوگا۔ مجھے یامی سے پیار ہے۔ میں ان کے سکرپٹ کے انتخاب اور ان کرداروں کو دیکھ رہا ہوں جو وہ چن رہی ہیں۔ وہ کسی بھی کردار کو نبھا سکتی ہیں، چاہے وہ ٹک ٹوک اسٹار، وکیل، آئی پی ایس افسر، فلائٹ اٹینڈنٹ، صحافی یا خفیہ پولیس افسر ہو۔‘‘

’آرٹیکل 370‘ کی ہدایت کاری دو بار کے قومی ایوارڈ یافتہ آدتیہ سہاس جمبھالے نے کی ہے اور اس میں یامی گوتم، پریامانی، ویبھاو تتوادی، ارون گوئل اور راج ارجن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.