ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع ادھم پور میں پہلے سائیبر سیل کا افتتاح

First Cyber Cell In Udhampur District ڈی آئی جی ادھم پور سلیمان چودھری نے ضلع کے پہلے سائبر سیل دفتر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں آن لائن سائبر جعلسازی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ سائبر جرائم کی وارداتوں پر لگام کسنے کے لئے سائبر سیل ضروری ہے۔اسی مقصد کے تحت ضلع کا پہلا سائیبر سیل قائم عمل میں آیا۔

ضلع ادھم پور میں پہلا سائیبر سیل کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 3:04 PM IST

ضلع ادھم پور میں پہلا سائیبر سیل کا افتتاح

ادھم پور:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں (ڈی آئی جی ادھم پور) سلیمان چودھری نے ضلع کا پہلا سائبر سیل دفتر کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں آن لائن جعلسازی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔سائبر جرائم کی وارداتوں پر لگام کسنے کے لئے سائبر سیل ضروری ہے۔

ڈی آئی جی ادھم پور سلیمان چودھری نے کہاکہ اس کے ذریعہ آن لائن سائبر فراڈ، مالیاتی فراڈ، سائبر چوری، سیکس ٹارشن، فشنگ، سوشل میڈیا فراڈ اور دیگر سائبر کرائمز سے نمٹا جائے گا۔اس کے علاوہ سائبر ٹیم سائبر کرائم سے نمٹے گی اور شہریوں کو آگاہ کرے گی۔ ضلع کے تھانوں کے ماتحت عملہ اور آئی اوز کو بھی تربیت دی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ضلع کی سطح پر سائبر سے متعلق شکایات سے نمٹنے کے لیے جے کے پولیس کی ایک پہل ہے۔امید کرتے ہیںکہ مستقبل میں اس طرح کے سائبر سایل دیگر اضلاع میں بھی قائم کئے جائیں گے۔

دوسری طرف گزشتہ دو برسوں میں ضلع میں سائبر فراڈ سے متعلق 89 کیسز رپورٹز ریکارڈ کئے گئے ۔اس کے علاوہ 07 کیسز میں ایف آئی آر درج کرکے 1778985 روپے کی وصولی کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ این سی سی آر پی پورٹل کے ذریعے 619 آن لائن شکایات موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 434 شکایات پر کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛بارہمولہ میں ہیروئن سمیت منشیات فروش گرفتار

پولیس نے لوگوں سے سائبر فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔او ٹی پی جیسی کوئی بھی معلومات آن لائن کال کرنے والوں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ دھوکہ دہی کی صورت میں انہیں ٹول فری نمبر 1930 اور 01992-2358591 پر کال کریں یا ویب سائٹ www.cybercrime.gov.in کے ذریعے شکایت درج کریں۔ اس موقع پر ایس ایس پی جوگندر سنگھ، اے ایس پی انوار الحق، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایس۔ گرمیت سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.