ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سیاحتی مقام گلمرگ میں آتشزدگی، ہوٹل کو نقصان - سیاحتی مقام گلمرگ

Fire Break Out In Gulmarg شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں بدھ کی صبح ایک ہوٹل میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ آتشزدگی کے واقعے سے ہوٹل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں آتشزدگی، ہوٹل کو نقصان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 7:37 PM IST

سیاحتی مقام گلمرگ میں آتشزدگی، ہوٹل کو نقصان

گلمرگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں بدھ کی صبح ایک ہوٹل میں آگ نمودار ہوئی جس سے ہوٹل کی بالائی منزل کو نقصان پہنچا۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ آگ دن کے قریب ساڑھے گیارہ بجے لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس ہوٹل کا نام 'پائن پیلس پلاٹینم' ہے اور یہ ایک تین منزلہ ہوٹل ہے جس کی بالائی منزل سے آگ نمودار ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ فائر ٹنڈرس آگ کو قابو میں کر رہے ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس وادی کشمیر کے طول و ارض میں درجنوں رہائشی مکانات، کمشرل عمارتوں سمیت گؤ خانے بھی خاکستر ہوگئے۔ آتشزدگی کی ان واردات میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے جبکہ متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں سرما کا اختتام، لیکن بجلی کٹوتی میں مزید اضافہ

آتشزدگی کے مختلف واقعات میں کئی مویشی بشمول گائ، بھیس، بھیڑ ،بکریاں اور مرغیاں بھی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ حالیہ دنوں سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں آتشزدگی کے دوران ایک معمر خاتون ہلاک ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.