ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں خوفناک آتشزدگی، تین فیکٹریاں نذر آتش - Ganderbal Blaze - GANDERBAL BLAZE

گاندربل میں آتشزدگی کے واقعے میں تین فیکٹریاں نذر آتش ہو گئیں۔ اس واقعے میں کروڑوں روپے کے املاک کو نقصان پہنچا۔

گاندربل میں خوفناک آتشزدگی
گاندربل میں خوفناک آتشزدگی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2024, 4:25 PM IST

گاندربل میں خوفناک آتشزدگی، تین فیکٹریاں نذر آتش (ETV Bharat)

گاندربل: فردوس احمد تانترے دودرہامہ گاندربل کی صنعتی بستی میں ہولناک آتشزدگی کی واردات میں ملبوسات شوروم سے متصل فیکٹری، مشینری اور لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ دودہرہامہ گاندربل میں واقع صنعتی بستی میں چار بجے 'سکائی وئے' نام کے ملبوسات کی فیکٹری سے آگ کے شعلے نمودار ہوئے۔

اس موقعے پر مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کرتے ہوئے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی، جن کا عملہ اور آگ بجھانے کی گاڑیوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے۔ مقامی لوگ اور پولیس بھی ان کی مدد میں مصروف ہوگئے۔ آتشزدگی کی اس واردات میں شوروم، فیکٹری، مشینری اور ملبوسات خاکستر ہوگئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ملبوسات کی فیکٹری اور شوروم قیصر احمد شاہ ولد مرحوم سیف الدین ساکن بملورہ گاندربل کی ملکیت تھی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اگر وہ بروقت موقعے پر پہنچ جاتے تو بہت کچھ بچایا جا سکتا تھا۔ آتشزدگی کی واردات میں فیکٹری کے مالک کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں:

کشمیری پنڈتوں کے گھروں میں آتشزدگی کے واقعات افسوسناک

بڈگام، آتشزدگی میں مدرسہ خاکستر

پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردی۔ ادھر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے نامزد امیدوار برائے گاندربل نے موقعے پر پہنچ کر آگ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ صنعت کار کی بازآبادکاری کے لیے امداد کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.