ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نظام مصطفیٰ کے نعروں پر ایف آئی آر درج، آزاد امیدوار نے کہا ’شر پسندوں کی کارستانی‘ - FIR on Slogans

اندروال کے آزاد امیدوار غلام محمد سروری کے حامیوں کی جانب سے مبینہ طور پر اشتعال انگیز نعرے بازی پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں نعرے بازی کی صاف طور سنا جا سکتا ہے تاہم سروری کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

نظام مصطفیٰ کے نعروں پر ایف آئی آر درج، آزاد امیدوار نے کہا ’شر پسندوں کی کارستانی‘
نظام مصطفیٰ کے نعروں پر ایف آئی آر درج، آزاد امیدوار نے کہا ’شر پسندوں کی کارستانی‘ (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2024, 1:16 PM IST

اندوارل، کشتواڑ میں سیاسی جلسے کے دوران قابل اعتراض نعرے بازی (وائرل ویڈیو)

کشتواڑ (جموں کشمیر) : جموں کشمیر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز نعروں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، کشتواڑ ضلع کے اندروال علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) اور ریٹرننگ آفیسر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو اس معاملے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں کچھ افراد کو اندروال کے آزاد امیدوار کے جلسے میں مبینہ طور اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے سنا جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ تاہم اس حلقے کے آزاد امیدوار غلام محمد سروری نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسے کسی بھی جلسے کی خبر نہیں جہاں ان کے حامیوں نے اشتعال انگیز نعرے بازی کی ہو۔ سروری کا کہنا ہے کہ ’’کچھ شرپسند عناصر نے جان بوجھ کر ویڈیو میں ترمیم کی ہے تاکہ انتخابات کے دوران حالات خراب کیے جائیں۔‘‘

ویڈیو میں کچھ نوجوانوں کو سروری کے ہمراہ چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈی میں چند نعرے بھی صاف سنائی دے رہے ہیں جن میں ’’یہاں کیا چلے گا، نظامِ مصطفیٰ‘‘ کے نعرے بھی سنے جا سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اندروال کے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) اور ریٹرننگ آفیسر نے فوری کارروائی کی اور پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اشتعال انگیز نعرے بازی انتخابی جرم اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (MCC) کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں چترو پولیس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہے۔ یاد رہے کہ اندروال نشست پر 18 ستمبر کو پہلے مرحلے میں 23 دیگر اسمبلی حلقوں کے ساتھ انتخابات ہوں گے۔ غلام محمد سروری آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے غلام نبی آزاد کی ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی اور لوک سبھا انتخابات میں ادھمپور نشست پر الیکشن لڑا جس پر انہیں شکست فاش ہوئی۔ سروری نے آزاد کی پارٹی سے آزادی لیکر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پانچ سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی

انتخابی ضابطہ اخلاق کے باوجود پولیس افسران کے تبادلے کیوں؟ آغا سید روح اللہ کا ECI سے سوال -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.