ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں پولنگ کے دوران ووٹروں کے تاثرات - Lok sabha election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 7:46 PM IST

اننت ناگ سمیت جنوبی کشمیر کے کئی مقامات پر لوگوں کی بڑی تعداد جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں نے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالا۔ ووٹروں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی اچھی خاصی تعداد بھی قطاروں میں نطر آئی۔

LOK SABHA ELECTION 2024
اننت ناگ میں پولنگ کے دوران ووٹروں کے تاثرات (Photo: Etv Bharat)

اننت ناگ: اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے لئے صبح سے ووٹنگ کا عمل پر امن طریقہ سے جاری ہے، اننت ناگ سمیت جنوبی کشمیر پونچھ اور راجوری کے مقامات پر لوگوں کی خاصی تعداد نے جمہوری عمل میں حصہ لیا۔

اننت ناگ میں پولنگ کے دوران ووٹروں کے تاثرات (Video: Etv Bharat)

اننت ناگ سمیت جنوبی کشمیر کے کئی مقامات پر لوگوں کی بڑی تعداد جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں نے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالا۔ ووٹروں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی اچھی خاصی تعداد بھی قطاروں میں نطر آئی۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران لوگوں نے کہا کہ انہیں طویل وقت کے بعد جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقعہ ملا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جموں کشمیر کے تشخص یعنی دفعہ 370 کی بحالی کے لئے اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جو بدلاؤ لا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان بھی جمہوری عمل میں جوق در جوق حصہ لے رہے ہیں، آج ان کے ہاتھوں میں کوئی چیز نہیں بلکہ وہ ووٹ کی طاقت سے اپنا بہتر نمائندہ چننے کے خواہاں ہیں، جو پارلیمنٹ میں ان کی آواز کو بلند کر سکے اور دفعہ 370 کو بحال کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد یہاں پر اسمبلی کے انتخابات بھی منعقد کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.