گاندربل:ضلع گاندربل کے مختلف علاقے میں پنیری لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور لوگ برسوں پرانے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر گیت گاتے ہوئے کھیتوں میں پنیری لگانے میں مصروف ہے۔
مقامی زمیندار عبد رحیم شیخ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال پنیری کے بیچ لگانے سے قبل بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اس کی وجہ سے زمینداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ شاید پنیری کے بیچ کو امسال کافی نقصان ہوگا۔بہت سارے علاقوں میں پنیری کو کافی نقصان ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے میں اوپر والے کے کرم سے پنیری میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے زمینداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ شاید پنیری کے بیچ کو امسال کافی نقصان ہوگا ۔کئی علاقوں میں پنیری کو کافی نقصان ہوا بھی ہے ۔تاہم ہمارے علاقے میں اوپر والے کے کرم سے پنیری میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرینگر: خانہ بدوش طبقے کو مشکلات کا سامنا
انہوں نے کہا کہ برسوں پہلے جب پنیری لگانے کا سلسلہ شروع ہوتا تھا تو پہلے اس پر محلے میں بحث مباحثہ ہوتا تھا کہ پہلے کون اپنے کھیت میں پنیری لگائے گا اور اس بعد میں سے زائد زمیندار اس کی مدد کرنے جاتے تھے۔یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہتا تھا تاہم کچھ عرصے سے یہ رواج ہی ختم ہو گیا ۔تاہم آج کے دور میں بھی ہمارے علاقے قائم و دائم ہے۔ وہی ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں بھی اج بھی غیر مقامی مزدور پنیری لگاتے ہیں۔