گاندربل: الوداعی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیامبیر نے ضلع میں اپنے دور میں ایس ایس پی کی نمایاں خدمات کو اجاگر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کی بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس تقریب پر موجود افسران نے سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی کو منشیات کی لعنت سے نمٹنے،امن کو برقرار رکھنے اور سماجی برائیوں کے خاتمے میں سول انتظامیہ کو غیر متزلزل تعاون کی پیشکش کرنے پر ان کی سرشار کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ افسران اپنی مدت میں پوری ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ان ہی کاموں کی وجہ سے انہیں یاد رکھا جائے گا۔
ضلع انتظامیہ نے تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی نکھل بور کر کو پر وقار تحفہ پیش کیا۔ ضلع انتظامیہ گاندربل ایس ایس پی کا ان کی انتھک خدمات کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹریفک کی بلال خلل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے اننت ناگ ٹریفک پولیس کی مہم شروع
تقریب میں ڈپٹی کمشنر شیامیر،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلزار احمد، کمشنر ریونیو، چیف پلاننگ آفیسر اے سی ڈی کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران اور ممتاز شہریوں نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر کشمیری موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔