ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کھٹوعہ میں دھماکو مادہ برآمد - آئی ای ڈی برآمد ہونے کے واقعات

Explosive recovered near a bridge in Jammu جموں کے کھٹوعہ ضلع کے ایک علاقے میں پل کے قریب ایک دھماکو مادہ برآمد ہوا ہے۔ بم اسکواڈ عملہ جائے حادثے پر پہنچ گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 11:09 AM IST

Updated : Jan 30, 2024, 12:38 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں منگل کی صبح ایک مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد کی گئی جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ک کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے کے شیر پور گائوں میں ایک پل کے نزدیک منگل کی صبح ایک مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اسٹیشن ہیرا نگر اور گھاگوٹ کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ای ڈی کی بر آمدگی کے ساتھ ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جنہوں نے اس کو ناکارہ بنا دیا۔ دونوں ضلعی پولیس ٹیمیں اور بی ڈی ایس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ٹریفک کو احتیاطی اقدام کے طور پر دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: IED Recovered In Udhampur اُدھم پور میں دھماکہ خیز مواد برآمد

مزید پڑھیں: 'جموں میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد'

مزید پڑھیں: Tiffin Bomb Recovered In Gurdaspur: گورداس پور میں ٹفن بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد

مزید پڑھیں: Weapons Recovered During Search Operation: سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف مقامات میں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ آئی ای ڈی اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے ہیں اور کئی مرتبہ وہ پھٹ بھی پڑے۔ تاہم شاذ ونادر ہی ان دھماکوں میں جانی نقصان ہوا ہے۔ فوج کے مطابق جموں و کشمیر میں پہلے کے مقابلے میں عسکری کاروائیوں میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

Last Updated : Jan 30, 2024, 12:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.