ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوشل جسٹس اور کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری میرا منشور: دلیپ کمار پنڈتا - Anantnag Rajouri parliamentary seat - ANANTNAG RAJOURI PARLIAMENTARY SEAT

Lok Sabha Election 2024 : وادی کشمیر میں انتخابات نزدیک آنے کے ساتھ ہی انتخابی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ روڈ شوز، عوامی کنونشن کے دوران وعدے اور دعوے کیے جا رہے ہیں جب کہ ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی غرض سے ایک دوسرے پر طعن و تشنیع کی قدیم روایت بھی جاری ہے۔

دلیپ کمار پنڈتا
دلیپ کمار پنڈتا (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 5:36 PM IST

سوشل جسٹس اور کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری میرا منشور: دلیپ کمار پنڈتا (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر): اننت ناگ - راجوری لوک سبھا نشست کے لیے انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی انتخابی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے مہم چلائی جا رہی ہے۔ بڑی سیاسی جماعتیں لگاتار روڑ شو، ڈور ٹو ڈور مہم، ورکرز کنونشنز کا اہتمام کر رہی ہیں، وہیں آزاد امیدوار بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں ہیں، ان کی جانب سے بھی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لیے بحیثیت آزاد امیدوار انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے دلیپ کمار پنڈتا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان میں ان کے آنے کا مقصد سماجی خدمات، جموں کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی اور خاص طور پر کشمیری پنڈتوں اور بے روزگار نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور بازآبادکاری کے لیے کام کرنا ہے۔

پنڈتا نے کہا کہ ’’یہاں کے سیاست دانوں نے اپنے سیاسی مفادات کے خاطر کشمیریوں کا خون بہایا ہے، غلط سیاست کرکے جموں کشمیر میں بندوق کو فروغ دیا ہے، یہاں کی سیاسی جماعتیں وادی کشمیر میں خون خرابے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے وادی کو جنگ کے اکھاڑے میں تبدیل کیا جس میں لاکھوں لوگوں کی جانیں چلی گئیں، کشمیری پنڈت اپنے گھر بار سے محروم ہوگئے۔ اسلئے جو سیاست دان یہاں کی بربادی کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

پنڈتا نے مزید کہا کہ وہ یہاں کے نوجونوں خاص کر کشمیری پنڈتوں کا درد سمجھتے ہیں، اسلئے اگر لوگ انہیں موقع دیں گے تو وہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا اگر موقع ملا تو وہ پارلیمنٹ میں عوام کی آواز بن جائیں گے؛ سوشل جسٹس، بے روزگارگاروں کو روزگار فراہم کرنا، مائیگرنٹ پنڈتوں کی گھر واپسی ان کے منشور میں سر فہرست ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی نے اننت ناگ-راجوری انتخابات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.