ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ سینیئر کانگریس لیڈروں سے ملاقی - Basant Rath meets congress Leaders

سابق آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے خلاف 'انڈیا' الائنس کی حمایت اور ان کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال اگست کے مہینے میں مرکزی وزارت داخلہ نے بسنت رتھ کو نوکری سے جبری طور پر ریٹائر کیا۔

ex-ips-officer-basant-rath-meets-senior-congress-leaders-in-jammu
سابق آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ سینیئر کانگریس لیڈروں سے ملاقی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 29, 2024, 4:50 PM IST

جموں: سابق آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ نے جمعے کے روز کانگریس کے سینیئر لیڈروں کے ساتھ جموں میں ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا مجھ پر احسان ہے اور میں یہاں سے نہیں جاؤں گا۔ اطلاعات کے مطابق سابق آئی جی ٹریفک بسنت رتھ نے کانگریس کے جموں نشست کے امیدوار رمن بھلہ اور پردیش کانگریس صدر وقار رسول وانی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں چناؤ کے دوران بھر پور حمایت دینے کا بھروسہ دلایا۔ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے مختصر بات چیت کے دوران بسنت رتھ نے کہا کہ کانگریس لیڈر کے ساتھ ملاقی ہونے کے لئے آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں جموں وکشمیر کو نہیں چھوڑ رہا، کیونکہ یہاں کے لوگوں کا مجھ پر بہت بڑا احسان ہے۔

منشیات کا خاتمہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بسنت رتھ نے کہا کہ جموں وکشمیر کو اڑتا پنجاب کے راستے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بتادیں کہ گذشتہ روز ہی سابق آئی جی ٹریفک نے سوشل میڈیا پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس امیدواروں کو بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: جموں: بسنت رتھ کا انڈیا الائنس امیدوار کے لیے مہم چلانے کا اعلان
کانگریسی رہنماوں سے ملاقات کے بعد افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ بسنت رتھ کی کانگریس میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے بعد سینیئر آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ کو اٹیچ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: معطل شدہ پولیس سروس آفیسر کا جموں و کشمیر پولیس انتطامیہ پر سنگین الزام
گزشتہ سال اگست کے مہینے میں مرکزی وزارت داخلہ نے سال 2000 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر کو نوکری سے جبری طور پر ریٹائر کیا ۔جبری سبکدوشی کے بعد بسنت رتھ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا، تاہم بھاجپا نے انہیں پارٹی میں جگہ نہیں دی۔
بسنت رتھ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور وہ آئی پی ایس اور آئی اے ایس امیدواروں کو مفت کتابیں اور مفید آرا اور مشورے فراہم کرتے رہتے ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.