ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجینئر رشید کے امیدوار کی ریلی کو سرکاری آشیرواد حاصل: پی ڈی پی امیدار - Er Rashid Rally in Tral

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 2:22 PM IST

ترال میں انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی ریلی پر الائنس امیدوار سمیت پی ڈی پی نے بھی کئی سوالات اٹھائے۔

ا
رفیق نائک، پی ڈی پی امیدوار (ای ٹی وی بھارت)
ترال میں پی ڈی پی کی انتخابی تشہیری مہم (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کی ترال اسمبلی نشست سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوار رفیق احمد نایک نے اپنی انتخابی تشہیری مہم کے دوران اونتی پورہ اور نورپورہ علاقوں میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ اونتی پورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران رفیق نایک نے دعویٰ کیا کہ ’’پی ڈی پی کا، عوام دوست ایجنڈا اونتی پورہ میں پہلے ہی مقبول ہو چکا ہے کیونکہ پی ڈی پی نے یہاں اسلامک یونیورسٹی اور ایمز جیسے ادارے لاکر یہاں کے لوگوں پر احسان کیا ہے۔‘‘

رفیق نایک نے الیکشن اوبزرور کی مبینہ غفلت شعاری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ایک ہی علاقے میں کس طرح دو حریف پارٹیوں کو اجازت نامہ فراہم کیا جاتا ہے اس حوالے سے اگر کوئی پکڑ بازی یا آپسی جھگڑا ہوتا تو پھر یہ کس کے کھاتے میں چلا جاتا؟‘‘ نائک نے ریلی کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ترال علاقے میں عوامی اتحاد پارٹی کی ریلی اسٹیٹ سپورنسرڈ (State Sponsored) ریلی تھی۔‘‘ نائک کے مطابق اسٹیٹ اسپانسرڈ ریلی سے ان کا (یعنی پی ڈی پی کا) ووٹ بینک ہرگز متاثر نہیں ہوگا۔

قبل ازیں، این سی - کانگریس کے الائنس امیدوار سریندر سنگھ چنئ نے بھی عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کی ترال علاقے میں منعقد ہوئی ریلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’’انجینئر رشید نے کتنی مرتبہ ترال کا دورہ کیا؟ اسے ترال کے لوگوں اور یہاں کی سیاست کا کوئی علم نہیں، اے آئی پی کی پارٹی میں شامل لوگ ترال کے نہیں بلکہ (کرائے پر) طلب کی گئی بھیڑ تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: انجینئر رشید سرکاری آدمی: الائنس امیدوار - Er Rashid

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.