ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجینئر رشید نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لے لیا، حلف کے لیے دس دن کرنا پڑا انتظار - ENGINEER RASHID TAKES OATH

بارہمولہ سے کامیاب ہوئے انجینئر رشید نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لے لیا، انہیں حلف کے لیے دس دن انتظار کرنا پڑا۔

Finally, Er Rashid is now an MP from Baramulla; he took oath after waiting for 10 days
بارہمولہ سے کامیاب ہوئے انجینئر رشید نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لے لیا، حلف کے لیے دس دن انتظار کرنا پڑا (Facebook/Er Rashid)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 1:20 PM IST

سری نگر، جموں و کشمیر: عبدالرشید شیخ، جنہیں انجینئر رشید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، آخر کار انھوں نے جمعہ کو بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر حلف لے لیا۔ سرینگر سے ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی، اننت ناگ سے ایم پی میاں الطاف، جموں سے ایم پی جگل کشور شرما، اور ایم پی ادھم پور سے ایم پی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جون میں حلف لیا تھا اس کے ٹھیک دس دن بعد انجینئر رشید نے آج حلف لیا ہے۔ 56 سالہ سیاست دان، جو عسکریت پسندوں کی فنڈنگ ​​کے الزامات کے تحت پانچ سال سے زیادہ عرصے سے دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں، کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 2 جولائی کو دو گھنٹے کی حراستی پیرول پر رہائی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

انجینئر رشید کو بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کےلئے دو گھنٹے کی پیرول منظور - MP Rashid Engineer to take oath

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے حلف برداری کی تقریب میں انجینئر رشید کے اہل خانہ بشمول ان کے بیٹے اسرار رشید اور ابرار رشید، بیٹی، بیوی، بھائی خورشید احمد شیخ، اور کم از کم دو دیگر پارٹی ممبران کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی اجازت دی تھی۔ رشید کی عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے ایک نمائندے نے نئی دہلی سے فون پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ، "حاضری درست شناختی کارڈ رکھنے والوں تک محدود تھی، فون اور انٹرنیٹ کے استعمال پر سخت پابندی تھی۔"

تقریب کے بعد، انجینئر رشید واپس جیل جائیں گے۔ عدالت کے حکم کے مطابق انھیں میڈیا یا دیگر لوگوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انجینئر رشید نے بارہمولہ لوک سبھا الیکشن میں جے کے این سی کے عمر عبداللہ، جے کے پی سی کے سجاد غنی لون، اور جے کے پی ڈی پی کے فیاض احمد میر جیسے امیدواروں سے مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.