جموں: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں جمعہ کو فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ اس تصادم میں فوج کے دو جوان ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمی فوجیوں کا قریبی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت نائب صوبیدار وپن کمار اور کانسٹیبل اروند سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
#IndianArmy #GOC White Knight Corps and all ranks salute the supreme sacrifice of the #Bravehearts; offer deepest condolences to the families. @NorthernComd_IA@adgpi@SpokespersonMoD pic.twitter.com/MRV4CLBTWE
— White Knight Corps (@Whiteknight_IA) September 13, 2024
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہلاک فوجیوں کی تصاویر کے ساتھ اس خبر کی تصدیق کی۔ کور نے پوسٹ میں لکھا کہ وائٹ نائٹ کور بہادروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ انسداد عسکریت پسندی کے اس آپریشن میں شامل سیکورٹی فورسز کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی دستے علاقے میں بھیجے جا رہے ہیں۔
#WATCH | J&K: Encounter underway between security forces and terrorists at Pingnal Dugadda forest area, upper reaches of Naidgham village under the jurisdiction of Police Station Chhatroo, district Kishtwar.
— ANI (@ANI) September 13, 2024
(Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/SXYtzd3P4q
غور طلب ہے کہ یہ انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا جب فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ سیکورٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، چترو بیلٹ کے علاقے نائدگھم میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ خود کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے پا کر عسکریت پسندوں نے فوجیوں پر گولی چلا دی۔ تاہم آج ہفتہ کے دن بھی انسداد عسکریت پسندی مخالف آپریشن جاری ہے۔